قَالَ اَلَمْ (16)

سورۃ طٰہٰ (20)

(31-40)

اشْدُدْ بِهٖۤ اَزْرِيْ 20|31

اس کے ذریعے سے میری کمر کو مضبوط بنا۔

وَ اَشْرِكْهُ فِيْۤ اَمْرِيْ 20|32

اسے میرے کام (رسالت) میں میرا شریک بنا۔

كَيْ نُسَبِّحَكَ كَثِيْرًا 20|33

تاکہ ہم کثرت سے تیری تسبیح کریں۔

وَّ نَذْكُرَكَ كَثِيْرًا 20|34

اور کثرت سے تیرا ذکر کریں۔

اِنَّكَ كُنْتَ بِنَا بَصِيْرًا 20|35

بےشک تو ہمارے حال کو خوب دیکھ رہا ہے۔

قَالَ قَدْ اُوْتِيْتَ سُؤْلَكَ يٰمُوْسٰى 20|36

خدا نے فرمایا اے موسیٰ! تمہاری درخواست منظور کر لی گئی ہے۔

وَ لَقَدْ مَنَنَّا عَلَيْكَ مَرَّةً اُخْرٰۤى 20|37

اور ہم ایک مرتبہ اور بھی تم پر احسان کر چکے ہیں۔

اِذْ اَوْحَيْنَاۤ اِلٰۤى اُمِّكَ مَا يُوْحٰۤى 20|38

جب ہم نے تمہاری ماں کی طرف وحی بھیجی جو بھیجنا تھی (جو اب بذریعہ وحی تمہیں بتائی جا رہی ہے)۔

اَنِ اقْذِفِيْهِ فِي التَّابُوْتِ فَاقْذِفِيْهِ فِي الْيَمِّ فَلْيُلْقِهِ الْيَمُّ بِالسَّاحِلِ يَاْخُذْهُ عَدُوٌّ لِّيْ وَ عَدُوٌّ لَّهٗ١ؕ وَ اَلْقَيْتُ عَلَيْكَ مَحَبَّةً مِّنِّيْ١ۚ۬ وَ لِتُصْنَعَ عَلٰى عَيْنِيْۘ 20|39

کہ اس (موسیٰ) کو صندوق میں رکھ اور پھر صندوق کو دریا میں ڈال دے پھر دریا اسے کنارہ پر پھینک دے گا (اور) اسے وہ شخص (فرعون) اٹھائے گا جو میرا بھی دشمن ہے اور اس (موسیٰ) کا بھی دشمن ہے میں نے تم پر اپنی محبت کا اثر ڈال دیا۔ (جو دیکھتا وہ پیار کرتا) اور اس لئے کہ تم میری خاص نگرانی میں پرورش پائے۔

اِذْ تَمْشِيْۤ اُخْتُكَ فَتَقُوْلُ هَلْ اَدُلُّكُمْ عَلٰى مَنْ يَّكْفُلُهٗ١ؕ فَرَجَعْنٰكَ اِلٰۤى اُمِّكَ كَيْ تَقَرَّ عَيْنُهَا وَ لَا تَحْزَنَ١ؕ۬ وَ قَتَلْتَ نَفْسًا فَنَجَّيْنٰكَ مِنَ الْغَمِّ وَ فَتَنّٰكَ فُتُوْنًا١۫۬ فَلَبِثْتَ سِنِيْنَ فِيْۤ اَهْلِ مَدْيَنَ١ۙ۬ ثُمَّ جِئْتَ عَلٰى قَدَرٍ يّٰمُوْسٰى 20|40

اور وہ وقت یاد کرو جب تمہاری بہن چل رہی تھی اور (فرعون کے اہل خانہ سے) کہہ رہی تھی کہ کیا میں تم لوگوں کو ایسی (دایہ) بتاؤں جو اس کی پرورش کرے؟ اور اس طرح ہم نے تمہیں تمہاری ماں کی طرف لوٹا دیا تاکہ اس کی آنکھ ٹھنڈی ہو اور رنجیدہ نہ ہو اور تم نے ایک شخص کو قتل کر دیا تھا تو ہم نے تمہیں اس غم سے نجات دی اور ہم نے تمہاری ہر طرح آزمائش کی۔ پھر تم کئی برس تک مدین کے لوگوں میں رہے اور پھر اے موسیٰ! تم اپنے معین وقت پر (یہاں) آگئے۔