وَ لَا صَدِيْقٍ حَمِيْمٍ 26|101
اور نہ کوئی مخلص دوست۔
فَلَوْ اَنَّ لَنَا كَرَّةً فَنَكُوْنَ مِنَ الْمُؤْمِنِيْنَ 26|102
کاش! ہم دوبارہ (دنیا میں) بھیجے جاتے تو ضرور ہم اہلِ ایمان سے ہو جاتے۔
اِنَّ فِيْ ذٰلِكَ لَاٰيَةً١ؕ وَ مَا كَانَ اَكْثَرُهُمْ مُّؤْمِنِيْنَ 26|103
بےشک اس میں بڑی نشانی ہے مگر ان میں سے اکثر ایمان لانے والے نہیں ہیں۔
وَ اِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ الْعَزِيْزُ الرَّحِيْمُ 26|104
اور یقیناً آپ کا پروردگار بڑا غالب اور بڑا رحم کرنے والا ہے۔
كَذَّبَتْ قَوْمُ نُوْحِ ا۟لْمُرْسَلِيْنَ 26|105
نوح(ع) کی قوم نے پیغمبروں کو جھٹلایا۔
اِذْ قَالَ لَهُمْ اَخُوْهُمْ نُوْحٌ اَلَا تَتَّقُوْنَۚ 26|106
جب کہ ان کے بھائی نوح نے ان سے کہا کیا تم ڈرتے نہیں ہو؟ ۔
اِنِّيْ لَكُمْ رَسُوْلٌ اَمِيْنٌۙ 26|107
بےشک میں تمہارے لئے امانت دار رسول ہوں۔
فَاتَّقُوا اللّٰهَ وَ اَطِيْعُوْنِۚ 26|108
سو تم اللہ سے ڈرو اور میری اطاعت کرو۔
وَ مَاۤ اَسْـَٔلُكُمْ عَلَيْهِ مِنْ اَجْرٍ١ۚ اِنْ اَجْرِيَ اِلَّا عَلٰى رَبِّ الْعٰلَمِيْنَۚ 26|109
اور میں تم سے اس (تبلیغ) پر کوئی اجرت نہیں مانگتا۔ میری اجرت تو رب العالمین کے ذمہ ہے۔
فَاتَّقُوا اللّٰهَ وَ اَطِيْعُوْنِؕ 26|110
پس تم اللہ سے ڈرو اور میری اطاعت کرو۔