اِلَّا عَجُوْزًا فِي الْغٰبِرِيْنَۚ 26|171
سوائے ایک بڑھیا کے جو پیچھے رہ جانے والوں میں سے تھی۔
ثُمَّ دَمَّرْنَا الْاٰخَرِيْنَۚ 26|172
پھر ہم نے دوسرے سب لوگوں کو تباہ و برباد کر دیا۔
وَ اَمْطَرْنَا عَلَيْهِمْ مَّطَرًا١ۚ فَسَآءَ مَطَرُ الْمُنْذَرِيْنَ 26|173
اور ہم نے ان پر (پتھروں کی) بارش برسائی۔ سو کیا بڑی بارش تھی جو ڈرائے ہوؤوں پر برسی۔
اِنَّ فِيْ ذٰلِكَ لَاٰيَةً١ؕ وَ مَا كَانَ اَكْثَرُهُمْ مُّؤْمِنِيْنَ 26|174
بےشک اس میں ایک بڑی نشانی ہے۔ مگر ان میں سے اکثر لوگ ایمان لانے والے نہیں تھے۔
وَ اِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ الْعَزِيْزُ الرَّحِيْمُ 26|175
اور یقیناً آپ کا پروردگار بڑا غالب ہے، بڑا رحم کرنے والا ہے۔
كَذَّبَ اَصْحٰبُ لْـَٔيْكَةِ الْمُرْسَلِيْنَۚ 26|176
ایکہ والوں نے رسولوں کو جھٹلایا۔
اِذْ قَالَ لَهُمْ شُعَيْبٌ اَلَا تَتَّقُوْنَ 26|177
جبکہ ان کے بھائی شعیب (ع) نے کہا کیا تم ڈرتے نہیں ہو؟
اِنِّيْ لَكُمْ رَسُوْلٌ اَمِيْنٌۙ 26|178
بےشک میں تمہارے لئے امانت دار رسول ہوں۔
فَاتَّقُوا اللّٰهَ وَ اَطِيْعُوْنِۚ 26|179
سو تم اللہ سے ڈرو اور میری اطاعت کرو۔
وَ مَاۤ اَسْـَٔلُكُمْ عَلَيْهِ مِنْ اَجْرٍ١ۚ اِنْ اَجْرِيَ اِلَّا عَلٰى رَبِّ الْعٰلَمِيْنَؕ 26|180
میں تم سے اس (تبلیغ رسالت) پر کوئی اجرت نہیں مانگتا۔ میری اجرت تو بس رب العالمین کے ذمہ ہے۔