وَ قَالَ الَّذِيْنَ (19)

سورۃ الشعراء (26)

(201-210)

لَا يُؤْمِنُوْنَ بِهٖ حَتّٰى يَرَوُا الْعَذَابَ الْاَلِيْمَۙ 26|201

یہ اس پر ایمان نہیں لائیں گے جب تک دردناک عذاب کو نہیں دیکھ لیں گے۔

فَيَاْتِيَهُمْ بَغْتَةً وَّ هُمْ لَا يَشْعُرُوْنَۙ 26|202

چنانچہ وہ (عذاب) اس طرح اچانک ان پر آجائے گا کہ انہیں احساس بھی نہ ہوگا۔

فَيَقُوْلُوْا هَلْ نَحْنُ مُنْظَرُوْنَ 26|203

تب وہ کہیں گے کیا ہمیں مہلت مل سکتی ہے؟

اَفَبِعَذَابِنَا يَسْتَعْجِلُوْنَ 26|204

کیا یہ لوگ ہمارے عذاب کیلئے جلدی کر رہے ہیں۔

اَفَرَءَيْتَ اِنْ مَّتَّعْنٰهُمْ سِنِيْنَ 26|205

کیا تم دیکھتے ہو کہ اگر ہم انہیں کئی سال تک فائدہ اٹھانے کا موقع دیں۔

ثُمَّ جَآءَهُمْ مَّا كَانُوْا يُوْعَدُوْنَ 26|206

پھر ان پر وہ عذاب آجائے جس سے انہیں ڈرایا جاتا تھا۔

مَاۤ اَغْنٰى عَنْهُمْ مَّا كَانُوْا يُمَتَّعُوْنَؕ 26|207

تو وہ سب ساز و سامان جس سے وہ فائدہ اٹھاتے رہے تھے انہیں کوئی فائدہ نہ دے گا۔

وَ مَاۤ اَهْلَكْنَا مِنْ قَرْيَةٍ اِلَّا لَهَا مُنْذِرُوْنَ٥ۗۛۖ 26|208

اور ہم نے کبھی کسی بستی کو اس وقت تک ہلاک نہیں کیا جب تک اس کے پاس عذاب الٰہی سے ڈرانے والے نہ آچکے ہوں۔

ذِكْرٰى ١ۛ۫ وَ مَا كُنَّا ظٰلِمِيْنَ 26|209

نصیحت اور یاد دہانی کیلئے! اور ہم کبھی ظالم نہیں تھے۔

وَ مَا تَنَزَّلَتْ بِهِ الشَّيٰطِيْنُ 26|210

اور اس (قرآن) کو شیطانوں نے نہیں اتارا۔