وَ مَا لِيَ (23)

سورۃ الصّافّات (37)

(131-140)

اِنَّا كَذٰلِكَ نَجْزِي الْمُحْسِنِيْنَ 37|131

ہم اسی طرح نیکوکاروں کو جزا دیتے ہیں۔

اِنَّهٗ مِنْ عِبَادِنَا الْمُؤْمِنِيْنَ 37|132

بیشک وہ مؤمن بندوں میں سے تھے۔

وَ اِنَّ لُوْطًا لَّمِنَ الْمُرْسَلِيْنَ 37|133

اور یقیناً لوط(ع) (بھی) پیغمبروں میں سے تھے۔

اِذْ نَجَّيْنٰهُ وَ اَهْلَهٗۤ اَجْمَعِيْنَ 37|134

جب کہ ہم نے انہیں اور ان کے گھر والوں کو نجات دی۔

اِلَّا عَجُوْزًا فِي الْغٰبِرِيْنَ 37|135

سوائے ایک بڑھیا (بیوی) کے جو پیچھے رہ جانے والوں میں سے تھی۔

ثُمَّ دَمَّرْنَا الْاٰخَرِيْنَ 37|136

پھر دوسروں کو ہم نے تہس نہس کر دیا۔

وَ اِنَّكُمْ لَتَمُرُّوْنَ عَلَيْهِمْ مُّصْبِحِيْنَ 37|137

اور تم لوگ صبح بھی ان (کی ویران شدہ بستیوں) پر سے گزرتے ہو۔

وَ بِالَّيْلِ١ؕ اَفَلَا تَعْقِلُوْنَ 37|138

اور شام کو بھی کیا پھر بھی عقل سے کام نہیں لیتے؟

وَ اِنَّ يُوْنُسَ لَمِنَ الْمُرْسَلِيْنَ 37|139

اور یقیناً یونس(ع) (بھی) پیغمبروں میں سے تھے۔

اِذْ اَبَقَ اِلَى الْفُلْكِ الْمَشْحُوْنِ 37|140

جبکہ وہ (سوار ہونے کیلئے) بھری ہوئی کشتی کی طرف بھاگ کر گئے۔