وَ مَا لِيَ (23)

سورۃ الصّافّات (37)

(81-90)

اِنَّهٗ مِنْ عِبَادِنَا الْمُؤْمِنِيْنَ 37|81

بے شک وہ ہمارے ایماندار بندوں میں سے تھے۔

ثُمَّ اَغْرَقْنَا الْاٰخَرِيْنَ 37|82

پھر دوسرے لوگوں کو ہم نے غرق کر دیا۔

وَ اِنَّ مِنْ شِيْعَتِهٖ لَاِبْرٰهِيْمَ 37|83

اور انہی (نوح(ع)) کے پیروکاروں میں سے ابراہیم(ع) بھی تھے۔

اِذْ جَآءَ رَبَّهٗ بِقَلْبٍ سَلِيْمٍ 37|84

جبکہ وہ اپنے پروردگار کی بارگاہ میں قلبِ سلیم کے ساتھ حاضر ہوئے۔

اِذْ قَالَ لِاَبِيْهِ وَ قَوْمِهٖ مَا ذَا تَعْبُدُوْنَۚ 37|85

جبکہ انہوں نے اپنے باپ (یعنی چچا) اور اپنی قوم سے کہا کہ تم کس چیز کی عبادت کرتے ہو؟

اَىِٕفْكًا اٰلِهَةً دُوْنَ اللّٰهِ تُرِيْدُوْنَ 37|86

کیا تم اللہ کو چھوڑ کر جھوٹے گھڑے ہوئے خداؤں کو چاہتے ہو۔

فَمَا ظَنُّكُمْ بِرَبِّ الْعٰلَمِيْنَ 37|87

آخر تمام جہانوں کے پروردگار کے بارے میں تمہارا کیا خیال ہے؟

فَنَظَرَ نَظْرَةً فِي النُّجُوْمِ 37|88

پھر آپ نے ستاروں پر ایک نگاہ ڈالی۔

فَقَالَ اِنِّيْ سَقِيْمٌ 37|89

اور کہا کہ میں بیمار ہونے والا ہوں۔

فَتَوَلَّوْا عَنْهُ مُدْبِرِيْنَ 37|90

اس پر وہ لوگ پیٹھ پھیر کر ان کے پاس سے چلے گئے۔