اِلٰى يَوْمِ الْوَقْتِ الْمَعْلُوْمِ 38|81
مگر اس دن تک جس کا وقت (تجھے) معلوم ہے۔
قَالَ فَبِعِزَّتِكَ لَاُغْوِيَنَّهُمْ اَجْمَعِيْنَۙ 38|82
ابلیس نے کہا تیری عزت کی قسم! میں سب لوگوں کو گمراہ کروں گا۔
اِلَّا عِبَادَكَ مِنْهُمُ الْمُخْلَصِيْنَ 38|83
سوائے تیرے منتخب اور برگزیدہ بندوں کے۔
قَالَ فَالْحَقُّ وَ الْحَقَّ اَقُوْلُ 38|84
ارشاد ہوا کہ پھر حق یہ ہے اور میں حق ہی کہتا ہوں۔
لَاَمْلَـَٔنَّ جَهَنَّمَ مِنْكَ وَ مِمَّنْ تَبِعَكَ مِنْهُمْ اَجْمَعِيْنَ 38|85
کہ میں بھی دوزخ بھر دوں گا تجھ سے اور ان لوگوں سے جو تیری پیروی کریں گے۔
قُلْ مَاۤ اَسْـَٔلُكُمْ عَلَيْهِ مِنْ اَجْرٍ وَّ مَاۤ اَنَا مِنَ الْمُتَكَلِّفِيْنَ 38|86
آپ(ص) کہہ دیجئے! کہ اس (تبلیغِ رسالت) پر تم سے کوئی معاوضہ نہیں مانگتا اور نہ ہی میں بناوٹ کرنے والوں میں سے ہوں۔
اِنْ هُوَ اِلَّا ذِكْرٌ لِّلْعٰلَمِيْنَ 38|87
یہ (قرآن) نہیں ہے مگر سب جہانوں کیلئے نصیحت۔
وَ لَتَعْلَمُنَّ نَبَاَهٗ بَعْدَ حِيْنٍ 38|88
اور تمہیں کچھ مدت کے بعد اس کی خبر معلوم ہو جائے گی۔