اِلَيْهِ يُرَدُّ (25)

سورۃ الدخان (44)

(21-30)

وَ اِنْ لَّمْ تُؤْمِنُوْا لِيْ فَاعْتَزِلُوْنِ 44|21

اور اگر تم مجھ پر ایمان نہیں لاتے تو پھر مجھ سے الگ ہی رہو۔

فَدَعَا رَبَّهٗۤ اَنَّ هٰۤؤُلَآءِ قَوْمٌ مُّجْرِمُوْنَ 44|22

پس اس (رسول) نے اپنے پروردگار سے دعا مانگی کہ یہ بڑے مجرم لوگ ہیں۔

فَاَسْرِ بِعِبَادِيْ لَيْلًا اِنَّكُمْ مُّتَّبَعُوْنَۙ 44|23

ارشاد ہوا) تم میرے بندوں کو ہمراہلے کر راتوں رات نکل جاؤ کیونکہ تمہاراتعاقب کیا جائے گا۔

وَ اتْرُكِ الْبَحْرَ رَهْوًا١ؕ اِنَّهُمْ جُنْدٌ مُّغْرَقُوْنَ 44|24

اور تم سمندر کو اس کے حال (سکون) پہ چھوڑ دو۔ بیشک وہ (دشمن) ایسا لشکر ہے جو غرق ہو نے والا ہے۔

كَمْ تَرَكُوْا مِنْ جَنّٰتٍ وَّ عُيُوْنٍۙ 44|25

وہ کتنے باغ اور چشمے چھوڑ گئے۔

وَّ زُرُوْعٍ وَّ مَقَامٍ كَرِيْمٍۙ 44|26

اور کھیتیاں اور عمدہ مقامات۔

وَّ نَعْمَةٍ كَانُوْا فِيْهَا فٰكِهِيْنَۙ 44|27

اور آرام و راحت کا ساز و سامان جس میں وہ خوش و خرم رہتے تھے۔

كَذٰلِكَ١۫ وَ اَوْرَثْنٰهَا قَوْمًا اٰخَرِيْنَ 44|28

اور ہم نے ان چیزوں کا وارث ایک قوم کو بنا دیا۔

فَمَا بَكَتْ عَلَيْهِمُ السَّمَآءُ وَ الْاَرْضُ وَ مَا كَانُوْا مُنْظَرِيْنَ 44|29

پس ان کی بربادی پر نہ آسمان رویا اور نہ زمین اور نہ ہی ان کو مہلت دی گئی۔

وَ لَقَدْ نَجَّيْنَا بَنِيْۤ اِسْرَآءِيْلَ مِنَ الْعَذَابِ الْمُهِيْنِۙ 44|30

اور ہم نے بنی اسرائیل کو رسوا کن عذاب سے نجات دی۔