قَالَ فَمَا خَطْبُكُمْ (27)

سورۃ النجم (53)

(11-20)

مَا كَذَبَ الْفُؤَادُ مَا رَاٰى 53|11

رسول(ص) کے) دل نے جھوٹ نہیں کہا (جھٹلایا نہیں) جو کچھ (مصطفٰی(ص) کی) آنکھ نے دیکھا۔

اَفَتُمٰرُوْنَهٗ۠ عَلٰى مَا يَرٰى 53|12

کیا تم لوگ آپ(ص) سے اس بات پر جھگڑتے ہو جو کچھ انہوں نے دیکھا۔

وَ لَقَدْ رَاٰهُ نَزْلَةً اُخْرٰىۙ 53|13

اور آپ(ص) نے ایک بار اور بھی۔

عِنْدَ سِدْرَةِ الْمُنْتَهٰى 53|14

اترتے ہوئے سدرۃ المنتہی کے پاس دیکھا۔

عِنْدَهَا جَنَّةُ الْمَاْوٰى 53|15

جہاں جنت الماوی (آرام سے رہنے کا بہشت) ہے۔

اِذْ يَغْشَى السِّدْرَةَ مَا يَغْشٰى 53|16

جب کہ سدرہ پر چھا رہا تھا (وہ نور) جو چھا رہا تھا۔

مَا زَاغَ الْبَصَرُ وَ مَا طَغٰى 53|17

نہ آنکھ چندھیائی اور نہ حدسے بڑھی۔

لَقَدْ رَاٰى مِنْ اٰيٰتِ رَبِّهِ الْكُبْرٰى 53|18

یقیناً آپ(ص) نے اپنے پروردگار کی بڑی بڑی نشانیاں دیکھیں۔

اَفَرَءَيْتُمُ اللّٰتَ وَ الْعُزّٰىۙ 53|19

کیا تم نے کبھی لات و عزیٰ۔

وَ مَنٰوةَ الثَّالِثَةَ الْاُخْرٰى 53|20

اور تیسرے منات کو کبھی دیکھا ہے (ان کی اصلیت میں غور کیا ہے؟)