اُولٰٓىِٕكَ الْمُقَرَّبُوْنَ۠ۚ 56|11
وہی لوگ خاص مقرب (بارگاہ) ہیں۔
فِيْ جَنّٰتِ النَّعِيْمِ 56|12
یہ لوگ) عیش و آرام کے باغوں میں ہوں گے۔
ثُلَّةٌ مِّنَ الْاَوَّلِيْنَۙ 56|13
ان کی بڑی جماعت اگلوں میں سے ہوگی۔
وَ قَلِيْلٌ مِّنَ الْاٰخِرِيْنَؕ 56|14
اور بہت تھوڑے پچھلوں میں سے ہوں گے۔
عَلٰى سُرُرٍ مَّوْضُوْنَةٍۙ 56|15
مرصع تختوں پر تکیہ لگائے۔
مُّتَّكِـِٕيْنَ عَلَيْهَا مُتَقٰبِلِيْنَ 56|16
آمنے سامنے بیٹھے ہوں گے۔
يَطُوْفُ عَلَيْهِمْ وِلْدَانٌ مُّخَلَّدُوْنَ 56|17
ان کے پاس ایسے غلمان (نوخیز لڑکے) ہوں گے جو ہمیشہ غلمان ہی رہیں گے۔
بِاَكْوَابٍ وَّ اَبَارِيْقَ١ۙ۬ وَ كَاْسٍ مِّنْ مَّعِيْنٍۙ 56|18
شرابِ طہور سے بھرے ہو ئے) آبخورے، آفتابے اور پاک و صاف شراب کے پیالے (یعنی جام، صراحی سبو و ساغر) لئے گردش کر رہے ہوں گے۔
لَّا يُصَدَّعُوْنَ عَنْهَا وَ لَا يُنْزِفُوْنَۙ 56|19
جس سے نہ دردِ سر ہوگا اور نہ عقل میں فتور آئے گا۔
وَ فَاكِهَةٍ مِّمَّا يَتَخَيَّرُوْنَۙ 56|20
اور وہ (غلمان) طرح طرح کے پھل پیش کریں گے وہ جسے چاہیں چن لیں۔