الم (1)

سورۃ الفاتحہ (1)

(1-7)

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ (1|1)

شروع کرتا ہوں) اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے۔

اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ رَبِّ الْعٰلَمِيْنَ (1|2)

ہر قسم کی تعریف اس اللہ کے لیے جو سب جہانوں کا پروردگار ہے۔

الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ (1|3)

جو (سب پر) بڑا مہربان (اور خاص بندوں پر) نہایت رحم کرنے والا ہے۔

مٰلِكِ يَوْمِ الدِّيْنِ (1|4)

جزا و سزا کے دن کا مالک (و مختار) ہے۔

اِيَّاكَ نَعْبُدُ وَ اِيَّاكَ نَسْتَعِيْنُ (1|5)

اے اللہ!) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں۔

اِهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيْمَ (1|6)

ہمیں سیدھے راستے کی (اور اس پر چلنے کی) ہدایت کرتا رہ۔

صِرَاطَ الَّذِيْنَ اَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ١ۙ۬ۦ غَيْرِ الْمَغْضُوْبِ عَلَيْهِمْ وَ لَا الضَّآلِّيْنَ (1|7)

راستہ ان لوگوں کا جن پر تو نے انعام و احسان کیا نہ ان کا (راستہ) جن پر تیرا قہر و غضب نازل ہوا۔ اور نہ ان کا جو گمراہ ہیں۔