وَ مَا لِيَ (23)

سورۃ الصّافّات (37)

(111-120)

اِنَّهٗ مِنْ عِبَادِنَا الْمُؤْمِنِيْنَ 37|111

یقیناً وہ ہمارے ایمانداروں میں سے تھے۔

وَ بَشَّرْنٰهُ بِاِسْحٰقَ نَبِيًّا مِّنَ الصّٰلِحِيْنَ 37|112

اور ہم نے انہیں اسحاق(ع) کی بشارت دی جو نیک بندوں میں سے نبی ہوں گے۔

وَ بٰرَكْنَا عَلَيْهِ وَ عَلٰۤى اِسْحٰقَ١ؕ وَ مِنْ ذُرِّيَّتِهِمَا مُحْسِنٌ وَّ ظَالِمٌ لِّنَفْسِهٖ مُبِيْنٌ 37|113

اور ہم نے انہیں اور اسحاق(ع) کو برکت عطا کی اور ان دونوں کی اولاد میں سے نیوکار بھی ہوں گے اور اپنے نفس پر کھلا ظلم کرنے والے بھی۔

وَ لَقَدْ مَنَنَّا عَلٰى مُوْسٰى وَ هٰرُوْنَۚ 37|114

بے شک ہم نے موسیٰ(ع) و ہارون(ع) پر (بھی) احسان کیا۔

وَ نَجَّيْنٰهُمَا وَ قَوْمَهُمَا مِنَ الْكَرْبِ الْعَظِيْمِۚ 37|115

اور ہم نے ان دونوں کو اور ان کی قوم کو عظیم کرب و بلا سے نجات دی۔

وَ نَصَرْنٰهُمْ فَكَانُوْا هُمُ الْغٰلِبِيْنَۚ 37|116

اور ہم نے ان کی مدد کی (جس کی وجہ سے) وہی غالب رہے۔

وَ اٰتَيْنٰهُمَا الْكِتٰبَ الْمُسْتَبِيْنَ 37|117

اور ہم نے ان دونوں کو واضح کتاب (توراۃ) عطا کی۔

وَ هَدَيْنٰهُمَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيْمَ 37|118

اور ہم نے (ہی) ان دونوں کو راہِ راست دکھائی۔

وَ تَرَكْنَا عَلَيْهِمَا فِي الْاٰخِرِيْنَۙ 37|119

اور ہم نے آئندہ آنے والوں میں ان کا ذکرِ خیر باقی رکھا۔

سَلٰمٌ عَلٰى مُوْسٰى وَ هٰرُوْنَ 37|120

موسیٰ(ع) و ہارون(ع) پر سلام ہو۔