وَ مَا لِيَ (23)

سورۃ الصّافّات (37)

(151-160)

اَلَاۤ اِنَّهُمْ مِّنْ اِفْكِهِمْ لَيَقُوْلُوْنَ 37|151

آگاہ ہو جاؤ کہ یہ دروغ بافی کرتے ہیں۔

وَلَدَ اللّٰهُ١ۙ وَ اِنَّهُمْ لَكٰذِبُوْنَ 37|152

جب کہتے ہیں کہ اللہ کے اولاد ہے اور بلاشبہ وہ جھوٹے ہیں۔

اَصْطَفَى الْبَنَاتِ عَلَى الْبَنِيْنَ 37|153

کیا اللہ نے بیٹوں کے مقابلہ میں بیٹیوں کو ترجیح دی۔

مَا لَكُمْ١۫ كَيْفَ تَحْكُمُوْنَ 37|154

تمہیں کیا ہوگیا ہے تم کیا فیصلہ کرتے ہو؟

اَفَلَا تَذَكَّرُوْنَۚ 37|155

کیا تم اتنا بھی نہیں سمجھتے؟

اَمْ لَكُمْ سُلْطٰنٌ مُّبِيْنٌۙ 37|156

کیا تمہارے پاس کوئی واضح دلیل ہے؟

فَاْتُوْا بِكِتٰبِكُمْ اِنْ كُنْتُمْ صٰدِقِيْنَ 37|157

اگر تم سچے ہو تو پھر اپنی وہ دستاویز پیش کرو۔

وَ جَعَلُوْا بَيْنَهٗ وَ بَيْنَ الْجِنَّةِ نَسَبًا١ؕ وَ لَقَدْ عَلِمَتِ الْجِنَّةُ اِنَّهُمْ لَمُحْضَرُوْنَۙ 37|158

کیا ان لوگوں نے اس (خدا) اور جنوں کے درمیان کوئی رشتہ ناطہ قرار دیا ہے؟ حالانکہ خود جنات جانتے ہیں کہ وہ (جزا و سزا کیلئے) پکڑ کر حاضر کئے جائیں گے۔

سُبْحٰنَ اللّٰهِ عَمَّا يَصِفُوْنَ 37|159

پاک ہے اللہ (ان غلطیوں سے) جو وہ بیان کرتے ہیں۔

اِلَّا عِبَادَ اللّٰهِ الْمُخْلَصِيْنَ 37|160

ہاں البتہ اللہ کے مخلص اور برگزیدہ بندے اس سے مستثنیٰ ہیں۔