فَاِنَّكُمْ وَ مَا تَعْبُدُوْنَ 37|161
سو تم اور جن کی تم پرستش کرتے ہو۔
مَاۤ اَنْتُمْ عَلَيْهِ بِفٰتِنِيْنَ 37|162
تم (سب مل کر بھی) اللہ سے کسی کو پھیر نہیں سکتے۔
اِلَّا مَنْ هُوَ صَالِ الْجَحِيْمِ 37|163
سوائے اس کے جو دوزخ کی بھڑکتی آگ کو تاپنے والا ہے۔
وَ مَا مِنَّاۤ اِلَّا لَهٗ مَقَامٌ مَّعْلُوْمٌۙ 37|164
اور (فرشتوں) میں سے کوئی ایسا نہیں مگر یہ کہ اس کا ایک خاص مقام ہے۔
وَّ اِنَّا لَنَحْنُ الصَّآفُّوْنَۚ 37|165
اور بے شک ہم صف بستہ حاضر ہیں۔
وَ اِنَّا لَنَحْنُ الْمُسَبِّحُوْن 37|166
اور بے شک ہم تسبیح و تقدیس کرنے والے ہیں۔
وَ اِنْ كَانُوْا لَيَقُوْلُوْنَۙ 37|167
اور (کفار بعثتِ نبوی(ص) سے پہلے) کہا کرتے تھے۔
لَوْ اَنَّ عِنْدَنَا ذِكْرًا مِّنَ الْاَوَّلِيْنَ 37|168
تو اگر ہمارے پاس پہلے والے لوگوں کی طرح کوئی نصیحت (والی کتاب) ہوتی۔
لَكُنَّا عِبَادَ اللّٰهِ الْمُخْلَصِيْنَ 37|169
تو یقیناً ہم اللہ کے برگزیدہ بندوں میں سے ہوتے۔
فَكَفَرُوْا بِهٖ فَسَوْفَ يَعْلَمُوْنَ 37|170
اور جب وہ (کتاب آئی) تو اس کا انکار کر دیا سو عنقریب (اس کا انجام) معلوم کر لیں گے۔