وَ لَقَدْ سَبَقَتْ كَلِمَتُنَا لِعِبَادِنَا الْمُرْسَلِيْنَ 37|171
اور ہمارا وعدہ پہلے ہو چکا ہے اپنے ان بندوں کے ساتھ جو رسول ہیں۔
اِنَّهُمْ لَهُمُ الْمَنْصُوْرُوْنَ۪ 37|172
کہ یقیناً ان کی نصرت اور مدد کی جائے گی۔
وَ اِنَّ جُنْدَنَا لَهُمُ الْغٰلِبُوْنَ 37|173
اور ہمارا لشکر بہرحال غالب آنے والا ہے۔
فَتَوَلَّ عَنْهُمْ حَتّٰى حِيْنٍ 37|174
سو ایک مدت تک ان سے بے اعتنائی کیجئے۔
وَّ اَبْصِرْهُمْ فَسَوْفَ يُبْصِرُوْنَ 37|175
اور انہیں دیکھتے رہئے اور عنقریب وہ خود بھی (اپنا انجام) دیکھ لیں گے۔
اَفَبِعَذَابِنَا يَسْتَعْجِلُوْنَ 37|176
کیا وہ ہمارے عذاب کیلئے جلدی کرتے ہیں؟
فَاِذَا نَزَلَ بِسَاحَتِهِمْ فَسَآءَ صَبَاحُ الْمُنْذَرِيْنَ 37|177
تو جب وہ ان کے ہاں نازل ہو جائے گا تو وہ بڑی بری صبح ہوگی ڈرائے ہوؤں کیلئے۔
وَ تَوَلَّ عَنْهُمْ حَتّٰى حِيْنٍ 37|178
اور ایک مدت تک ان سے بے توجہی کیجئے۔
وَّ اَبْصِرْ فَسَوْفَ يُبْصِرُوْنَ 37|179
اور دیکھئے وہ بھی دیکھ رہے ہیں۔
سُبْحٰنَ رَبِّكَ رَبِّ الْعِزَّةِ عَمَّا يَصِفُوْنَۚ 37|180
پاک ہے آپ کا پروردگار جوکہ عزت کا مالک ہے ان (غلط) باتوں سے جو وہ بیان کرتے ہیں۔
وَ سَلٰمٌ عَلَى الْمُرْسَلِيْنَۚ 37|181
اور سلام ہو رسولوں(ع) پر۔
وَ الْحَمْدُ لِلّٰهِ رَبِّ الْعٰلَمِيْنَ 37|182
اور ہر طرح کی تعریف ہے اس اللہ کیلئے جو سارے جہانوں کا پروردگار ہے۔