وَ مَا لِيَ (23)

سورۃ الصّافّات (37)

(41-50)

اُولٰٓىِٕكَ لَهُمْ رِزْقٌ مَّعْلُوْمٌ 37|41

یہ وہ (خوش نصیب) ہیں جن کیلئے معلوم و معین رزق ہے۔

فَوَاكِهُ١ۚ وَ هُمْ مُّكْرَمُوْنَۙ 37|42

یعنی طرح طرح کے میوے اور وہ عزت و اکرام کے ساتھ ہوں گے۔

فِيْ جَنّٰتِ النَّعِيْمِۙ 37|43

باغہائے بہشت میں۔

عَلٰى سُرُرٍ مُّتَقٰبِلِيْنَ 37|44

مرصع) پلنگوں پر آمنے سامنے بیٹھے ہوں گے۔

يُطَافُ عَلَيْهِمْ بِكَاْسٍ مِّنْ مَّعِيْنٍۭۙ 37|45

شرابِ طہور کے) جام چشموں سے پُر کرکے ان کے درمیان گردش کر رہے ہوں گے۔

بَيْضَآءَ لَذَّةٍ لِّلشّٰرِبِيْنَۚۖ 37|46

یعنی بالکل) سفید براق شراب جو پینے والوں کیلئے بڑی لذیذ ہوگی۔

لَا فِيْهَا غَوْلٌ وَّ لَا هُمْ عَنْهَا يُنْزَفُوْنَ 37|47

نہ اس میں دردِ سر و بدحواسی ہوگی اور نہ ہی مدہوشی کی وجہ سے وہ بہکی ہوئی باتیں کریں گے۔

وَ عِنْدَهُمْ قٰصِرٰتُ الطَّرْفِ عِيْنٌۙ 37|48

اور ان کے پاس نگاہیں نیچے رکھنے والی (باحیا) اور غزال چشم (بیویاں) ہوں گی۔

كَاَنَّهُنَّ بَيْضٌ مَّكْنُوْنٌ 37|49

وہ رنگ و روپ اور نزاکت میں) گویا چھپے ہوئے انڈے ہیں۔

فَاَقْبَلَ بَعْضُهُمْ عَلٰى بَعْضٍ يَّتَسَآءَلُوْنَ 37|50

پھر وہ (بہشتی لوگ) ایک دوسرے کی طرف متوجہ ہوں گے اور سوال و جواب کریں گے۔