قَالَ قَآىِٕلٌ مِّنْهُمْ اِنِّيْ كَانَ لِيْ قَرِيْنٌۙ 37|51
چنانچہ) ان میں سے ایک کہے گا کہ (دنیا میں) میرا ایک رفیق تھا۔
يَّقُوْلُ اَىِٕنَّكَ لَمِنَ الْمُصَدِّقِيْنَ 37|52
جو (مجھ سے) کہتا تھا کہ آیا تم بھی (قیامت کی) تصدیق کرتے ہو؟
ءَاِذَا مِتْنَا وَ كُنَّا تُرَابًا وَّ عِظَامًا ءَاِنَّا لَمَدِيْنُوْنَ 37|53
کب جب مر جائیں گے اور (سڑ گل کر) مٹی اور ہڈیاں ہو جائیں گے تو (اس وقت زندہ کرکے) ہمیں جزا و سزا دی جائے گی؟
قَالَ هَلْ اَنْتُمْ مُّطَّلِعُوْنَ 37|54
پھر وہ (اپنے جنتی ساتھیوں سے) کہے گا کیا تم اسے جھانک کر دیکھنا چاہتے ہو؟ (کہ اب وہ رفیق کہاں اور کس حال میں ہے؟)
فَاطَّلَعَ فَرَاٰهُ فِيْ سَوَآءِ الْجَحِيْمِ 37|55
پھر جب وہ جھانک کر دیکھے گا تو اسے جہنم کے وسط میں پائے گا۔
قَالَ تَاللّٰهِ اِنْ كِدْتَّ لَتُرْدِيْنِ 37|56
اس وقت (اس سے خطاب کرکے) کہے گا کہ خدا کی قسم تو تو مجھے ہلاک کرنا ہی چاہتا تھا۔
وَ لَوْ لَا نِعْمَةُ رَبِّيْ لَكُنْتُ مِنَ الْمُحْضَرِيْنَ 37|57
اور اگر میرے پروردگار کا فضل و کرم نہ ہوتا تو آج میں بھی اس گروہ میں شامل ہوتا جو پکڑ کر لایا گیا ہے۔
اَفَمَا نَحْنُ بِمَيِّتِيْنَۙ 37|58
جنتی لوگ) کہیں گے کیا اب تو ہم نہیں مریں گے؟
اِلَّا مَوْتَتَنَا الْاُوْلٰى وَ مَا نَحْنُ بِمُعَذَّبِيْنَ 37|59
سوائے پہلی موت کے اور نہ ہی ہمیں کوئی عذاب ہوگا۔
اِنَّ هٰذَا لَهُوَ الْفَوْزُ الْعَظِيْمُ 37|60
بے شک یہ بڑی کامیابی ہے۔