مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى عَنْ أَحْمَدَ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عِيسَى عَنِ ابْنِ مَحْبُوبٍ عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ أَبِي الْبِلادِ عَمَّنْ ذَكَرَهُ عَنْ أَبِي عَبْدِ الله (عَلَيهِ السَّلام) قَالَ قَالَ الله عَزَّ وَجَلَّ مَنْ ذَكَرَنِي سِرّاً ذَكَرْتُهُ عَلانِيَةً۔
فرمایا ابو عبداللہ علیہ السلام نے کہ خدا نے فرمایا ہے کہ جو کوئی میرا خفیہ طور سے ذکر کرے گا میں اس کا اعلانیہ طور سے ذکر کروں گا۔
عِدَّةٌ مِنْ أَصْحَابِنَا عَنْ أَحْمَدَ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ خَالِدٍ عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ مِهْرَانَ عَنْ سَيْفِ بْنِ عَمِيرَةَ عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ عَمْرٍو عَنْ أَبِي الْمَغْرَاءِ الْخَصَّافِ رَفَعَهُ قَالَ قَالَ أَمِيرُ الْمُؤْمِنِينَ (عَلَيهِ السَّلام) مَنْ ذَكَرَ الله عَزَّ وَجَلَّ فِي السِّرِّ فَقَدْ ذَكَرَ الله كَثِيراً إِنَّ الْمُنَافِقِينَ كَانُوا يَذْكُرُونَ الله عَلانِيَةً وَلا يَذْكُرُونَهُ فِي السِّرِّ فَقَالَ الله عَزَّ وَجَلَّ يُراؤُنَ النَّاسَ وَلا يَذْكُرُونَ الله إِلا قَلِيلاً۔
فرمایا امیر المومنین علیہ السلام نے جس نے خفیہ طور سے اللہ کا ذکر کیا اس نے اللہ کا بہت ذکر کیا۔ منافقین ظاہر میں تو اللہ کا ذکر کرتے تھے مگر باطن میں نہیں۔ خدا نے فرمایا وہ لوگوں کو دکھاتے ہیں اور اللہ کا ذکر بہت تھوڑا کرتے ہیں۔
عِدَّةٌ مِنْ أَصْحَابِنَا عَنْ أَحْمَدَ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ خَالِدٍ عَنِ ابْنِ فَضَّالٍ رَفَعَهُ قَالَ قَالَ الله عَزَّ وَجَلَّ لِعِيسَى (عَلَيهِ السَّلام) يَا عِيسَى اذْكُرْنِي فِي نَفْسِكَ أَذْكُرْكَ فِي نَفْسِي وَاذْكُرْنِي فِي مَلَئِكَ أَذْكُرْكَ فِي مَلأ خَيْرٍ مِنْ مَلأ الآدَمِيِّينَ يَا عِيسَى أَلِنْ لِي قَلْبَكَ وَأَكْثِرْ ذِكْرِي فِي الْخَلَوَاتِ وَاعْلَمْ أَنَّ سُرُورِي أَنْ تُبَصْبِصَ إِلَيَّ وَكُنْ فِي ذَلِكَ حَيّاً وَلا تَكُنْ مَيِّتاً۔
اللہ نے حضرت عیسیٰ علیہ السلام سے کہا تم مجھے اپنے دل میں یاد کرو میں تمہیں مخفی طور پر یاد کروں گا اے عیسیٰ تم اپنے دل کو نرم کرو اور تنہائی میں میرا ذکر زیادہ کرو اور یہ جان لو کہ میری خوشی اس میں ہے کہ تم تملق کے ساتھ میری طرف آؤ، اسی حالت میں زندہ رہو اور مردہ نہ بنو۔
عَلِيُّ بْنُ إِبْرَاهِيمَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ حَمَّادٍ عَنْ حَرِيزٍ عَنْ زُرَارَةَ عَنْ أَحَدِهِمَا (عَلَيهِما السَّلام) قَالَ لا يَكْتُبُ الْمَلَكُ إِلا مَا سَمِعَ وَقَالَ الله عَزَّ وَجَلَّ وَاذْكُرْ رَبَّكَ فِي نَفْسِكَ تَضَرُّعاً وَخِيفَةً فَلا يَعْلَمُ ثَوَابَ ذَلِكَ الذِّكْرِ فِي نَفْسِ الرَّجُلِ غَيْرُ الله عَزَّ وَجَلَّ لِعَظَمَتِهِ۔
امام محمد باقر علیہ السلام یا امام جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا فرشتہ نہیں لکھتا مگر جو سنتا ہے۔ خدا فرماتا ہے اپنے رب کا ذکر دل میں خضوع و خشوع کے ساتھ کرو۔ خدا کے سوا اس خفیہ ذکر کے عظیم ثواب کو کوئی نہیں جانتا۔