مؤلف الشیخ مولانا محمد بن یعقوب الکلینی

مترجم مفسرِ قرآن مولانا سید ظفر حسن نقوی

تمجید باری تعالیٰ

(5-33)

حدیث نمبر 1

عَلِيُّ بْنُ إِبْرَاهِيمَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ صَفْوَانَ بْنِ يَحْيَى عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ عَمَّارٍ عَنْ بَعْضِ أَصْحَابِهِ عَنْ أَبِي عَبْدِ الله (عَلَيهِ السَّلام) قَالَ إِنَّ لله عَزَّ وَجَلَّ ثَلاثَ سَاعَاتٍ فِي اللَّيْلِ وَثَلاثَ سَاعَاتٍ فِي النَّهَارِ يُمَجِّدُ فِيهِنَّ نَفْسَهُ فَأَوَّلُ سَاعَاتِ النَّهَارِ حِينَ تَكُونُ الشَّمْسُ هَذَا الْجَانِبَ يَعْنِي مِنَ الْمَشْرِقِ مِقْدَارَهَا مِنَ الْعَصْرِ يَعْنِي مِنَ الْمَغْرِبِ إِلَى الصَّلاةِ الأولَى وَأَوَّلُ سَاعَاتِ اللَّيْلِ فِي الثُّلُثِ الْبَاقِي مِنَ اللَّيْلِ إِلَى أَنْ يَنْفَجِرَ الصُّبْحُ يَقُولُ إِنِّي أَنَا الله رَبُّ الْعَالَمِينَ إِنِّي أَنَا الله الْعَلِيُّ الْعَظِيمُ إِنِّي أَنَا الله الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ إِنِّي أَنَا الله الْغَفُورُ الرَّحِيمُ إِنِّي أَنَا الله الرَّحْمَنُ الرَّحِيمُ إِنِّي أَنَا الله مَالِكُ يَوْمِ الدِّينِ إِنِّي أَنَا الله لَمْ أَزَلْ وَلا أَزَالُ إِنِّي أَنَا الله خَالِقُ الْخَيْرِ وَالشَّرِّ إِنِّي أَنَا الله خَالِقُ الْجَنَّةِ وَالنَّارِ إِنِّي أَنَا الله بَدِي‏ءُ كُلِّ شَيْ‏ءٍ وَإِلَيَّ يَعُودُ إِنِّي أَنَا الله الْوَاحِدُ الصَّمَدُ إِنِّي أَنَا الله عَالِمُ الْغَيْبِ وَالشَّهَادَةِ إِنِّي أَنَا الله الْمَلِكُ الْقُدُّوسُ السَّلامُ الْمُؤْمِنُ الْمُهَيْمِنُ الْعَزِيزُ الْجَبَّارُ الْمُتَكَبِّرُ إِنِّي أَنَا الله الْخَالِقُ الْبَارِئُ الْمُصَوِّرُ لِيَ الأسْمَاءُ الْحُسْنَى إِنِّي أَنَا الله الْكَبِيرُ الْمُتَعَالِ قَالَ ثُمَّ قَالَ أَبُو عَبْدِ الله (عَلَيهِ السَّلام) مِنْ عِنْدِهِ وَالْكِبْرِيَاءُ رِدَاؤُهُ فَمَنْ نَازَعَهُ شَيْئاً مِنْ ذَلِكَ أَكَبَّهُ الله فِي النَّارِ ثُمَّ قَالَ مَا مِنْ عَبْدٍ مُؤْمِنٍ يَدْعُو بِهِنَّ مُقْبِلاً قَلْبُهُ إِلَى الله عَزَّ وَجَلَّ إِلا قَضَى حَاجَتَهُ وَلَوْ كَانَ شَقِيّاً رَجَوْتُ أَنْ يُحَوَّلَ سَعِيداً۔

فرمایا حضرت ابو عبداللہ علیہ السلام نے کہ رات کی تین ساعتیں اور دن کی تین ساعتیں ایسی ہیں کہ ان میں اللہ اپنی حمد و ثنا کرتا ہے اول ساعات نہار وہ ہے جب سورج مشرق سے طلوع ہو اور اس کی مقدار عصر سے یعنی مغرب سے پہلے تک ہے اور اول ساعات شب تین تہائی رات باقی رہنے سے صبح کے طلوع ہونے تک ہے۔ فرماتا ہے میں اللہ رب العالمین ہوں میں اللہ بزرگ برتر ہوں میں اللہ عزت والا اور حکمت والا ہوں میں غفور و رحیم ہوں میں رحمٰں و رحیم ہوں میں روز قیامت کا مالک ہوں میں ہمیشہ سے ہوں اور ہمیشہ رہوں گا میں خالق خیر ہوں میں خالق جنت و نار ہوں میں اللہ ہوں میرے ہاتھ میں ہر شے ہے اور میری طرف ہر شے کا لوٹنا ہے واحد و صمد ہوں غائب و حاضر کا جاننے والا ہوں ملک القدوس ہوں السلام المومن المھیمن عزیز الجبار المتکبر ہوں میں خالق باری و مصور ہوں میرے لیے اسماء حسنیٰ ہیں میں سب سے بزرگ و برتر ہوں۔ پھر امام نے اپنی طرف سے فرمایا تکبر اس کی ردا ہے جو اس میں اس کا مقابلہ کرے گا وہ اس کو اوندھے منہ جہنم میں دھکیل دے گا۔ پھر فرمایا جو بندہ مومن مذکورہ بالا حمد الہٰی کے ساتھ دعا مانگے گا درآنحالیکہ اس کے دل کی رجوع الی اللہ کی طرف ہو تو اس کی حاجت ضرور پوری ہو گی اگرچہ وہ شقی ہو میں امید کرتا ہوں وہ سعید بن جائے گا۔

حدیث نمبر 2

عِدَّةٌ مِنْ أَصْحَابِنَا عَنْ أَحْمَدَ بْنِ مُحَمَّدٍ عَنِ ابْنِ فَضَّالٍ عَنْ عَبْدِ الله بْنِ بُكَيْرٍ عَنْ عَبْدِ الله بْنِ أَعْيَنَ عَنْ أَبِي عَبْدِ الله (عَلَيهِ السَّلام) قَالَ إِنَّ الله تَبَارَكَ وَتَعَالَى يُمَجِّدُ نَفْسَهُ فِي كُلِّ يَوْمٍ وَلَيْلَةٍ ثَلاثَ مَرَّاتٍ فَمَنْ مَجَّدَ الله بِمَا مَجَّدَ بِهِ نَفْسَهُ ثُمَّ كَانَ فِي حَالِ شِقْوَةٍ حَوَّلَهُ الله عَزَّ وَجَلَّ إِلَى سَعَادَةٍ يَقُولُ أَنْتَ الله لا إِلَهَ إِلا أَنْتَ رَبُّ الْعَالَمِينَ أَنْتَ الله لا إِلَهَ إِلا أَنْتَ الرَّحْمَنُ الرَّحِيمُ أَنْتَ الله لا إِلَهَ إِلا أَنْتَ الْعَزِيزُ الْعَلِيُّ الْكَبِيرُ أَنْتَ الله لا إِلَهَ إِلا أَنْتَ مَالِكُ يَوْمِ الدِّينِ أَنْتَ الله لا إِلَهَ إِلا أَنْتَ الْغَفُورُ الرَّحِيمُ أَنْتَ الله لا إِلَهَ إِلا أَنْتَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ أَنْتَ الله لا إِلَهَ إِلا أَنْتَ مِنْكَ بَدَأَ الْخَلْقُ وَإِلَيْكَ يَعُودُ أَنْتَ الله الَّذِي لا إِلَهَ إِلا أَنْتَ لَمْ تَزَلْ وَلا تَزَالُ أَنْتَ الله الَّذِي لا إِلَهَ إِلا أَنْتَ خَالِقُ الْخَيْرِ وَالشَّرِّ أَنْتَ الله لا إِلَهَ إِلا أَنْتَ خَالِقُ الْجَنَّةِ وَالنَّارِ أَنْتَ الله لا إِلَهَ إِلا أَنْتَ أَحَدٌ صَمَدٌ لَمْ يَلِدْ وَلَمْ يُولَدُ وَلَمْ يَكُنْ لَهُ كُفُواً أَحَدٌ أَنْتَ الله لا إِلَهَ إِلا أَنْتَ الْمَلِكُ الْقُدُّوسُ السَّلامُ الْمُؤْمِنُ الْمُهَيْمِنُ الْعَزِيزُ الْجَبَّارُ الْمُتَكَبِّرُ سُبْحَانَ الله عَمَّا يُشْرِكُونَ هُوَ الله الْخَالِقُ الْبَارِئُ الْمُصَوِّرُ لَهُ الأسْمَاءُ الْحُسْنَى يُسَبِّحُ لَهُ مَا فِي السَّمَاوَاتِ وَالأرْضِ وَهُوَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ إِلَى آخِرِ السُّورَةِ أَنْتَ الله لا إِلَهَ إِلا أَنْتَ الْكَبِيرُ وَالْكِبْرِيَاءُ رِدَاؤُكَ۔

فرمایا ابو عبداللہ علیہ السلام نے خداوند عالم اپنے نفس کی تعریف ہر رات اور دن میں تین بار کرتا ہے پس جو اس کی تمجید اس طرح کرے گا جیسے اس نے خود کی ہے اور وہ شقی ہو گا تو وہ اس کی شقاوت کو سعادت میں بدل دے گا۔ کہے تو اللہ ہے سوائے تیرے کوئی معبود نہیں تو تمام عالموں کا پالنے والا ہے تو اللہ ہے تیرے سوا کوئی معبود نہیں تو رحمٰن و رحیم ہے تو اللہ ہے تیرے سوا کوئی معبود نہیں تو عزت والا اور بزرگی والا ہے تو اللہ ہے تیرے سوا کوئی معبود نہیں تو عزت والا اور حکمت والا ہے اور تو اللہ ہے تیرے سوا کوئی معبود نہیں خلق کی ابتدا بھی تجھ ہی سے ہے اور انتہا بھی تجھی سے تو اللہ ہے تیرے سوا کوئی معبود نہیں تو ہمیشہ سے ہے اور ہمیشہ رہے گا تو اللہ ہے تیرے سوا کوئی معبود نہیں تو ہمیشہ سے ہے اور ہمیشہ رہے گا تو اللہ ہے تیرے سوا کوئی معبود نہیں تو خیر و شر کا پیدا کرنے والا ہے تو اللہ ہے تیرے سوا کوئی معبود نہیں تو جنت و دوزخ کا خالق ہے تو اللہ ہے تیرے سوا کوئی معبود نہیں تو ایک ہے بے نیاز ہے نہ تجھ سے کوئی پیدا ہوا نہ تو کسی سے ، تو اللہ ہے تیرے سوا کوئی معبود نہیں تو بادشاہ ہے تو پاک ہے سلامتی دینے والا امن دینے والا حفاظت کرنے والا عزت و جبروت والا اور بزرگی والا ہے شرک سے پاک ہے تو اللہ ہے خالق ہے تو ہر شے پیدا کرنے والا ہے مخلوق کو صورت دینے والا ہے تیرے اچھے اچھے نام ہیں آسمانوں اور زمینوں میں سب تیری تسبیح کرتے ہیں تو عزیز و حکیم ہے تو اللہ ہے تیرے سوا کوئی معبود نہیں تو بزرگی والا ہے تیری ردا تکبر ہے۔