قَالَ فَمَا خَطْبُكُمْ (27)

سورۃ النجم (53)

(41-50)

ثُمَّ يُجْزٰىهُ الْجَزَآءَ الْاَوْفٰى 53|41

اور پھر اسے پوری جزا دی جائے گی۔

وَ اَنَّ اِلٰى رَبِّكَ الْمُنْتَهٰى 53|42

اور یہ کہ سب کی انتہا آپ(ص) کے پروردگار کی طرف ہے۔

وَ اَنَّهٗ هُوَ اَضْحَكَ وَ اَبْكٰى 53|43

بےشک وہی ہنساتا ہے اور رلاتا ہے۔

وَ اَنَّهٗ هُوَ اَمَاتَ وَ اَحْيَا 53|44

اور وہی مارتا ہے اور جِلاتا ہے۔

وَ اَنَّهٗ خَلَقَ الزَّوْجَيْنِ الذَّكَرَ وَ الْاُنْثٰى 53|45

اور یہ کہ اسی نے نر اور مادہ کے جوڑے پیدا کئے۔

مِنْ نُّطْفَةٍ اِذَا تُمْنٰى 53|46

وہ بھی) ایک نطفہ سے (جو رحم میں) ٹپکایا جاتا ہے۔

وَ اَنَّ عَلَيْهِ النَّشْاَةَ الْاُخْرٰى 53|47

اور بیشک دوبارہ پیدا کرنا اسی (اللہ) کے ذمہ ہے۔

وَ اَنَّهٗ هُوَ اَغْنٰى وَ اَقْنٰىۙ 53|48

اور یہ کہ وہی سرمایہ دار بناتا ہے اور وہی فقیر و نادار بناتا ہے۔

وَ اَنَّهٗ هُوَ رَبُّ الشِّعْرٰى 53|49

اور یہ کہ وہ شعریٰ نامی ستارے کا پروردگار ہے۔

وَ اَنَّهٗۤ اَهْلَكَ عَادَا ا۟لْاُوْلٰى 53|50

اور یہ کہ اسی نے عادِ اول (قومِ ہود) کو ہلاک کیا۔