وَ ثَمُوْدَاۡ فَمَاۤ اَبْقٰى 53|51
اور ثمود کو بھی اس طرح ہلاک کیا کہ کسی کو باقی نہیں چھوڑا۔
وَ قَوْمَ نُوْحٍ مِّنْ قَبْلُ١ؕ اِنَّهُمْ كَانُوْا هُمْ اَظْلَمَ وَ اَطْغٰىؕ 53|52
اوران سب سے پہلے قومِ نوح(ع) کو بھی (برباد کیا) بےشک وہ بڑے ظالم اور بڑے سرکش تھے۔
وَ الْمُؤْتَفِكَةَ اَهْوٰىۙ 53|53
لوط (ع)) کی الٹی ہوئی ان (بستیوں) کو بھی دے مارا۔
فَغَشّٰىهَا مَا غَشّٰىۚ 53|54
پس ان (بستیوں) کو ڈھانک لیا اس (آفت) نے جس نے ڈھانک لیا۔
فَبِاَيِّ اٰلَآءِ رَبِّكَ تَتَمَارٰى 53|55
پس تو اے مخاطب اپنے پروردگار کی کن کن نعمتوں میں شک کرے گا۔
هٰذَا نَذِيْرٌ مِّنَ النُّذُرِ الْاُوْلٰى 53|56
یہ (رسول(ص)) بھی ڈرانے والا ہے پہلے ڈرانے والے (رسولوں(ع)) سے۔
اَزِفَتِ الْاٰزِفَةُۚ 53|57
قریب آنے والی (قیامت) قریب آگئی ہے۔
لَيْسَ لَهَا مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ كَاشِفَةٌؕ 53|58
اللہ کے سوا اس کا کوئی ہٹانے والانہیں ہے۔
اَفَمِنْ هٰذَا الْحَدِيْثِ تَعْجَبُوْنَ 53|59
کیا تم اس بات سے تعجب کرتے ہو؟
وَ تَضْحَكُوْنَ وَ لَا تَبْكُوْنَ 53|60
اور ہنستے ہو اور روتے نہیں۔
وَ اَنْتُمْ سٰمِدُوْنَ 53|61
اور تم غفلت میں مدہوش ہو۔
فَاسْجُدُوْا لِلّٰهِ وَ اعْبُدُوْا ۩ 53|62
پس اللہ کے لئے سجدہ کرو اور(اسی کی) عبادت کرو۔