قَالَ فَمَا خَطْبُكُمْ (27)

سورۃ الرحمٰن (55)

(1-10)

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

شروع کرتا ہوں) اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے۔

اَلرَّحْمٰنُۙ 55|1

خدائے رحمٰن۔

عَلَّمَ الْقُرْاٰنَؕ 55|2

نے قرآن کی تعلیم دی۔

خَلَقَ الْاِنْسَانَۙ 55|3

اسی نے انسان کو پیدا کیا۔

عَلَّمَهُ الْبَيَانَ 55|4

اسی نے اسے بولنا (مافی الضمیر بیان کرنا) سکھایا۔

اَلشَّمْسُ وَ الْقَمَرُ بِحُسْبَانٍ 55|5

سورج اور چاند ایک (خاص) حساب کے پابند ہیں۔

وَّ النَّجْمُ وَ الشَّجَرُ يَسْجُدٰنِ 55|6

اور سبزیاں، بیلیں اور درخت (اسی کو) سجدہ کرتے ہیں۔

وَ السَّمَآءَ رَفَعَهَا وَ وَضَعَ الْمِيْزَانَۙ 55|7

اس نے آسمان کو بلند کیا اور میزان (عدل) رکھ دی۔

اَلَّا تَطْغَوْا فِي الْمِيْزَانِ 55|8

تاکہ تم میزان (تولنے) میں زیادتی نہ کرو۔

وَ اَقِيْمُوا الْوَزْنَ بِالْقِسْطِ وَ لَا تُخْسِرُوا الْمِيْزَانَ 55|9

اور انصاف کے ساتھ ٹھیک طریقہ پر تولو اور وزن (تولنے) میں کمی نہ کرو۔

وَ الْاَرْضَ وَ ضَعَهَا لِلْاَنَامِ 55|10

اور اس نے زمین کو تمام مخلوق کیلئے بنایا۔