اَفَبِهٰذَا الْحَدِيْثِ اَنْتُمْ مُّدْهِنُوْنَ 56|81
کیا تم اس کتاب سے بےاعتنائی کرتے ہو؟
وَ تَجْعَلُوْنَ رِزْقَكُمْ اَنَّكُمْ تُكَذِّبُوْنَ 56|82
اور تم نے اپنے حصہ کی روزی یہی قرار دی ہے کہ اسے جھٹلاتے ہو۔
فَلَوْ لَاۤ اِذَا بَلَغَتِ الْحُلْقُوْمَ 56|83
اگر تم کسی کے محکوم نہیں) تو جب (مرنے والے کی) روح حلق تک پہنچ جاتی ہے۔
وَ اَنْتُمْ حِيْنَىِٕذٍ تَنْظُرُوْنَ 56|84
اور تم اس وقت دیکھ رہے ہوتے ہو۔
وَ نَحْنُ اَقْرَبُ اِلَيْهِ مِنْكُمْ وَ لٰكِنْ لَّا تُبْصِرُوْنَ 56|85
اور اس وقت ہم تم سے زیادہ مرنے والے کے قریب ہوتے ہیں مگر تم دیکھتے نہیں۔
فَلَوْ لَاۤ اِنْ كُنْتُمْ غَيْرَ مَدِيْنِيْنَۙ 56|86
پس اگر تمہیں کوئی جزا و سزا ملنے والی نہیں ہے۔
تَرْجِعُوْنَهَاۤ۠ اِنْ كُنْتُمْ صٰدِقِيْنَ 56|87
تو پھر اس (روح) کو کیوں واپس لوٹا نہیں لیتے اگر تم (اس انکار میں) سچے ہو۔
فَاَمَّاۤ اِنْ كَانَ مِنَ الْمُقَرَّبِيْنَ 56|88
پس اگر وہ (مرنے والا) مقربین میں سے ہے۔
فَرَوْحٌ وَّ رَيْحَانٌ١ۙ۬ وَّ جَنَّتُ نَعِيْمٍ 56|89
تو اس کے لئے راحت، خوشبودار عذاب اور نعمت بھری جنت ہے۔
وَ اَمَّاۤ اِنْ كَانَ مِنْ اَصْحٰبِ الْيَمِيْنِۙ 56|90
اور اگر وہ اصحاب الیمین میں سے ہے (تواس سے کہا جاتا ہے)۔