ذَرْنِيْ وَ مَنْ خَلَقْتُ وَحِيْدًا 74|11
مجھے اور اس شخص کو چھوڑ دیجئے جسے میں نے تنہا پیدا کیا۔
وَّ جَعَلْتُ لَهٗ مَالًا مَّمْدُوْدًا 74|12
اور اسے پھیلا ہوا (فراواں) مال و زر دیا۔
وَّ بَنِيْنَ شُهُوْدًاۙ 74|13
اور پاس حاضر رہنے والے بیٹے دے۔
وَّ مَهَّدْتُّ لَهٗ تَمْهِيْدًاۙ 74|14
اور اس کیلئے (سرداری کا) ہر قِسم کا سامان مہیا کیا۔
ثُمَّ يَطْمَعُ اَنْ اَزِيْدَۗۙ 74|15
پھر بھی وہ طمع رکھتا ہے کہ میں اسے زیادہ دوں۔
كَلَّا١ؕ اِنَّهٗ كَانَ لِاٰيٰتِنَا عَنِيْدً 74|16
ہرگز نہیں وہ تو ہماری آیتوں کا سخت مخالف ہے۔
سَاُرْهِقُهٗ صَعُوْدًاؕ 74|17
میں عنقریب (دوزخ کی) ایک سخت چڑھائی پر اسے چڑھا دوں گا۔
اِنَّهٗ فَكَّرَ وَ قَدَّرَۙ 74|18
اس نے سوچا اور ایک بات تجویز کی۔
فَقُتِلَ كَيْفَ قَدَّرَۙ 74|19
سو وہ غارت ہو اس نے کیسی بات تجویز کی؟
ثُمَّ قُتِلَ كَيْفَ قَدَّرَۙ 74|20
پھر وہ غارت ہو اس نے کیسی بات تجویز کی؟