تَبٰرَكَ الَّذِيْ (29)

سورۃ المرسلات (77)

(11-20)

وَ اِذَا الرُّسُلُ اُقِّتَتْؕ 77|11

اور جب رسول(ع) وقتِ معیّن پر حاضر کئے جائیں گے۔

لِاَيِّ يَوْمٍ اُجِّلَتْؕ 77|12

(آخر) کس دن کیلئے یہ تاخیر کی گئی؟

لِيَوْمِ الْفَصْلِۚ 77|13

فیصلے کے دن کے لئے۔

وَ مَاۤ اَدْرٰىكَ مَا يَوْمُ الْفَصْلِ 77|14

تجھے کیا معلوم کہ فیصلے کا دن کیا ہے؟

وَيْلٌ يَّوْمَىِٕذٍ لِّلْمُكَذِّبِيْنَ 77|15

تباہی ہے اس دن کے جھٹلانے والوں کیلئے۔

اَلَمْ نُهْلِكِ الْاَوَّلِيْنَؕ 77|16

کیا ہم نے پہلے والوں کو ہلاک نہیں کیا۔

ثُمَّ نُتْبِعُهُمُ الْاٰخِرِيْنَ 77|17

پھر ان کے پیچھے بھیجے گئے لوگوں کو۔

كَذٰلِكَ نَفْعَلُ بِالْمُجْرِمِيْنَ 77|18

ہم مجرموں کے ساتھ ایسا ہی (سلوک) کرتے ہیں۔

وَيْلٌ يَّوْمَىِٕذٍ لِّلْمُكَذِّبِيْنَ 77|19

تباہی ہے اس دن کے جھٹلانے والوں کیلئے۔

اَلَمْ نَخْلُقْكُّمْ مِّنْ مَّآءٍ مَّهِيْنٍ 77|20

کیا ہم نے تمہیں ایک حقیر پانی سے پیدانہیں کیا؟