عَمَّ (30)

سورۃ النباء (78)

(21-30)

اِنَّ جَهَنَّمَ كَانَتْ مِرْصَادًا۪ۙ 78|21

بےشک جہنم گھات میں ہے۔

لِّلطَّاغِيْنَ مَاٰبًاۙ 78|22

جو سرکشوں کا ٹھکانہ ہے۔

لّٰبِثِيْنَ فِيْهَاۤ اَحْقَابًاۚ 78|23

وہ اس میں مدتہائے دراز تک پڑے رہیں گے۔

لَا يَذُوْقُوْنَ فِيْهَا بَرْدًا وَّ لَا شَرَابًاۙ 78|24

وہ اس میں نہ ٹھنڈک کامزہ چکھیں گے اور نہ کوئی پینے کی چیز۔

اِلَّا حَمِيْمًا وَّ غَسَّاقًاۙ 78|25

سوائے گرم پانی اور پیپ کے۔

جَزَآءً وِّفَاقًاؕ 78|26

یہ (ان کے اعمال) کے مطابق بدلہ ہے۔

اِنَّهُمْ كَانُوْا لَا يَرْجُوْنَ حِسَابًا 78|27

یہ لوگ (روزِ) حساب (قیامت) کی توقع ہی نہیں رکھتے تھے۔

وَّ كَذَّبُوْا بِاٰيٰتِنَا كِذَّابًاؕ 78|28

اور یہ ہماری آیتوں کو بےدریغ جھٹلاتے تھے۔

وَ كُلَّ شَيْءٍ اَحْصَيْنٰهُ كِتٰبًا 78|29

اور ہم نے ہر چیز کو ایک نوشتہ میں شمار کر رکھا ہے۔

فَذُوْقُوْا فَلَنْ نَّزِيْدَكُمْ اِلَّا عَذَابًا 78|30

چکھو اس کامزہ ہم تمہارے عذاب میں اضافہ ہی کریں گے۔