بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
شروع کرتا ہوں) اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے۔
عَمَّ يَتَسَآءَلُوْنَ 78|1
یہ لوگ کس چیز کے بارے میں ایک دوسرے سے سوال و جواب کر رہے ہیں؟
عَنِ النَّبَاِ الْعَظِيْمِۙ 78|2
کیا اس بڑی خبر کے بارے میں۔
الَّذِيْ هُمْ فِيْهِ مُخْتَلِفُوْنَؕ 78|3
جس کے متعلق وہ باہم اختلاف کر رہے ہیں۔
كَلَّا سَيَعْلَمُوْنَۙ 78|4
ہرگز نہیں! عنقریب انہیں معلوم ہو جائے گا۔
ثُمَّ كَلَّا سَيَعْلَمُوْنَ 78|5
پھر ہرگز نہیں! عنقریب انہیں معلوم ہو جائے گا۔
اَلَمْ نَجْعَلِ الْاَرْضَ مِهٰدًا 78|6
کیا ہم نے زمین کو بچھونا نہیں بنایا؟
وَّ الْجِبَالَ اَوْتَادًا۪ۙ 78|7
اور پہاڑوں کو میخیں۔
وَّ خَلَقْنٰكُمْ اَزْوَاجًاۙ 78|8
اور ہم نے تمہیں جوڑا جوڑا پیدا کیا۔
وَّ جَعَلْنَا نَوْمَكُمْ سُبَاتًاۙ 78|9
اور تمہاری نیند کو راحت و آرام کا ذریعہ۔
وَّ جَعَلْنَا الَّيْلَ لِبَاسًاۙ 78|10
اور رات کو پردہ پوش۔