عَمَّ (30)

سورۃ الغاشیہ (88)

(11-26)

لَّا تَسْمَعُ فِيْهَا لَاغِيَةًؕ 88|11

جہاں وہ کوئی بےہودہ بات نہیں سنیں گے۔

فِيْهَا عَيْنٌ جَارِيَةٌۘ 88|12

اس میں چشمہ رواں دواں ہوگا۔

فِيْهَا سُرُرٌ مَّرْفُوْعَةٌۙ 88|13

اس میں اونچے اونچے تخت (بچھے ہوئے) ہوں گے۔

وَّ اَكْوَابٌ مَّوْضُوْعَةٌۙ 88|14

اور جام و ساغر رکھے ہوں گے۔

وَّ نَمَارِقُ مَصْفُوْفَةٌۙ 88|15

اور گاؤ تکیے قطار در قطار لگے ہوئے ہوں گے۔

وَّ زَرَابِيُّ مَبْثُوْثَةٌؕ 88|16

اور طرح طرح کے نفیس فرش و فروش بچھے ہوئے ہوں گے۔

اَفَلَا يَنْظُرُوْنَ اِلَى الْاِبِلِ كَيْفَ خُلِقَتْ 88|17

کیا یہ لوگ اونٹ کو (غور سے) نہیں دیکھتے کہ وہ کیونکر پیدا کیا گیا ہے؟

وَ اِلَى السَّمَآءِ كَيْفَ رُفِعَتْ 88|18

اور آسمان کی طرف نہیں دیکھتے کہ کیسے بلند کیا گیا ہے۔

وَ اِلَى الْجِبَالِ كَيْفَ نُصِبَتْ 88|19

اور پہاڑوں کی طرف نہیں دیکھتے کہ کیونکر کھڑے کئے گئے ہیں؟

وَ اِلَى الْاَرْضِ كَيْفَ سُطِحَتْ 88|20

اور زمین کی طرف نہیں دیکھتے کہ کیسے بچھائی گئی ہے۔

فَذَكِّرْ١ؕ۫ اِنَّمَاۤ اَنْتَ مُذَكِّرٌؕ 88|21

پس(اے رسول(ص)) آپ(ص) نصیحت کیجئے (اور سمجھائیے) کہ آپ(ص) نصیحت کرنے (اور سمجھانے) والے ہیں۔

لَسْتَ عَلَيْهِمْ بِمُصَۜيْطِرٍۙ 88|22

آپ(ص) ان پر داروغہ نہیں ہیں۔

اِلَّا مَنْ تَوَلّٰى وَ كَفَرَۙ 88|23

ہاں البتہ جو شخص رُوگردانی کرے گا اور کفر کرے گا۔

فَيُعَذِّبُهُ اللّٰهُ الْعَذَابَ الْاَكْبَرَ 88|24

تو اللہ اس کو بڑا عذاب دے گا۔

اِنَّ اِلَيْنَاۤ اِيَابَهُمْۙ 88|25

یقیناً ان کی بازگشت ہماری طرف ہے۔

ثُمَّ اِنَّ عَلَيْنَا حِسَابَهُمْ 88|26

پھر بیشک ان کا حساب کتاب ہمارے ذمہ ہے۔