عَمَّ (30)

سورۃ الم نشرح (94)

(1-8)

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

شروع کرتا ہوں) اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے۔

اَلَمْ نَشْرَحْ لَكَ صَدْرَكَۙ 94|1

اے رسول(ص)) کیا ہم نے آپ(ص) کے سینے کو کشادہ نہیں کر دیا؟

وَ وَضَعْنَا عَنْكَ وِزْرَكَۙ 94|2

اور وہ بَوجھ آپ سے اتار دیا۔

الَّذِيْۤ اَنْقَضَ ظَهْرَكَۙ 94|3

جو آپ(ص) کی کمر کو توڑ رہا تھا۔

وَ رَفَعْنَا لَكَ ذِكْرَكَؕ 94|4

اور آپ(ص) کے ذکر (آوازہ) کو بلند کیا۔

فَاِنَّ مَعَ الْعُسْرِ يُسْرًاۙ 94|5

یقیناً ہر دشواری کے ساتھ آسانی ہے۔

اِنَّ مَعَ الْعُسْرِ يُسْرًاؕ 94|6

بےشک ہر تنگی کے ساتھ فراخی ہے۔

فَاِذَا فَرَغْتَ فَانْصَبْۙ 94|7

جب (کارِ رسا لت سے) فارغ ہوں تو (عبادت و ریا ضت کرنے میں) محنت کیجئے۔

وَ اِلٰى رَبِّكَ فَارْغَبْ 94|8

اور اپنے پروردگار کی طرف رغبت کیجئے۔