عَمَّ (30)

سورۃ قریش (106)

(1-4)

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

شروع کرتا ہوں) اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے۔

لِاِيْلٰفِ قُرَيْشٍۙ 106|1

چونکہ (اللہ نے) قریش کو مانوس کر دیا۔

اٖلٰفِهِمْ رِحْلَةَ الشِّتَآءِ وَ الصَّيْفِ 106|2

یعنی جاڑے اور گرمی کے تجارتی سفر سے مانوس کر دیا ہے۔

فَلْيَعْبُدُوْا رَبَّ هٰذَا الْبَيْتِ 106|3

تو ان کو چاہیے کہ اس گھر (خانۂ کعبہ) کے پروردگار کی عبادت کریں۔

الَّذِيْۤ اَطْعَمَهُمْ مِّنْ جُوْعٍ١ۙ۬ وَّ اٰمَنَهُمْ مِّنْ خَوْفٍ 106|4

جس نے ان کو بھوک میں کھانے کو دیا اور خوف میں امن عطا کیا۔