بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
شروع کرتا ہوں) اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے۔
قُلْ هُوَ اللّٰهُ اَحَدٌۚ 112|1
اے رسول(ص)) آپ(ص) کہہ دیجئے! کہ وہ (اللہ) ایک ہے۔
اَللّٰهُ الصَّمَدُۚ 112|2
اللہ (ساری کائنات سے) بےنیاز ہے۔
لَمْ يَلِدْ١ۙ۬ وَ لَمْ يُوْلَدْۙ 112|3
نہ اس کی کوئی اولاد ہے اور نہ وہ کسی کی اولاد ہے۔
وَ لَمْ يَكُنْ لَّهٗ كُفُوًا اَحَدٌ 112|4
اور اس کا کوئی ہمسر نہیں ہے۔