مؤلف الشیخ مولانا محمد بن یعقوب الکلینی

مترجم مفسرِ قرآن مولانا سید ظفر حسن نقوی

مواخات بلحاظ دین نہیں دین میں تو تعارف ہوتا ہے

(4-74)

حدیث نمبر 1

عَنْهُ عَنْ أَحْمَدَ بْنِ مُحَمَّدٍ عَنْ عُثْمَانَ بْنِ عِيسَى عَنِ ابْنِ مُسْكَانَ وَسَمَاعَةَ جَمِيعاً عَنْ أَبِي عَبْدِ الله (عَلَيهِ السَّلام) قَالَ لَمْ تَتَوَاخَوْا عَلَى هَذَا الأمْرِ وَإِنَّمَا تَعَارَفْتُمْ عَلَيْهِ۔

فرمایا حضرت امام محمد باقر علیہ السلام نے کہ امر دین میں مواخات نہ کرو، یہ تو صرف ایک دوسرے سے پہلے تعارف کی صورت ہے۔ مطلب یہ ہے کہ مومنین کے درمیان تو مواخات فی الدین قبل پیدائشی ہی ہوتی ہے دنیا کی مواخات تو ایک قسم کا تعارف ہوتا ہے چونکہ مومنین کی طینت ایک ہی ہے لہذا روحانی مواخات شروع ہی سے ہے۔