ثُمَّ الْجَحِيْمَ صَلُّوْهُۙ 69|31
پھر اسے جہنم میں جھونک دو۔
ثُمَّ فِيْ سِلْسِلَةٍ ذَرْعُهَا سَبْعُوْنَ ذِرَاعًا فَاسْلُكُوْهُؕ 69|32
پھر اسے ایک ایسی زنجیر میں جس کی لمبائی ستر ہاتھ ہے جکڑ دو۔
اِنَّهٗ كَانَ لَا يُؤْمِنُ بِاللّٰهِ الْعَظِيْمِۙ 69|33
کیونکہ) یہ بزر گ و برتر خدا پر ایمان نہیں رکھتا تھا۔
وَ لَا يَحُضُّ عَلٰى طَعَامِ الْمِسْكِيْنِؕ 69|34
اور غریب کو کھانا کھلانے پر آمادہ نہیں کرتا تھا۔
فَلَيْسَ لَهُ الْيَوْمَ هٰهُنَا حَمِيْمٌ 69|35
پس آج یہاں اس کا کوئی ہمدرد نہیں ہے۔
وَّ لَا طَعَامٌ اِلَّا مِنْ غِسْلِيْنٍ 69|36
اور نہ ہی اس کے لئے پیپ کے سوا کوئی کھانا ہے۔
لَّا يَاْكُلُهٗۤ اِلَّا الْخَاطِـُٔوْنَ 69|37
جسے خطا کاروں کے سوا اور کوئی نہیں کھاتا۔
فَلَاۤ اُقْسِمُ بِمَا تُبْصِرُوْنَۙ 69|38
پس نہیں! میں قَسم کھاتا ہوں ان چیزوں کی جن کو تم دیکھتے ہو۔
وَ مَا لَا تُبْصِرُوْنَۙ 69|39
اور ان کی جن کو تم نہیں دیکھتے۔
اِنَّهٗ لَقَوْلُ رَسُوْلٍ كَرِيْمٍۚۙ 69|40
بےشک یہ (قرآن) ایک معزز رسول(ص) کا کلام ہے۔