تَبٰرَكَ الَّذِيْ (29)

سورۃ الحاقہ (69)

(41-52)

وَّ مَا هُوَ بِقَوْلِ شَاعِرٍ١ؕ قَلِيْلًا مَّا تُؤْمِنُوْنَۙ 69|41

یہ کسی شاعر کا کلام نہیں ہے (مگر) تم لوگ بہت کم ایمان لاتے ہو۔

وَ لَا بِقَوْلِ كَاهِنٍ١ؕ قَلِيْلًا مَّا تَذَكَّرُوْنَؕ 69|42

اور نہ ہی یہ کسی کاہن کا کلام ہے (مگر) تم لوگ بہت کم نصیحت حاصل کرتے ہو۔

تَنْزِيْلٌ مِّنْ رَّبِّ الْعٰلَمِيْنَ 69|43

بلکہ) یہ تو تمام جہانوں کے پروردگار کی طرف سے نازل شدہ ہے۔

وَ لَوْ تَقَوَّلَ عَلَيْنَا بَعْضَ الْاَقَاوِيْلۙ 69|44

اگر وہ (نبی(ص)) اپنی طرف سے کوئی بات گھڑ کر ہماری طرف منسوب کرتا۔

لَاَخَذْنَا مِنْهُ بِالْيَمِيْنِۙ 69|45

تو ہم اس کا دایاں ہاتھ پکڑ لیتے۔

ثُمَّ لَقَطَعْنَا مِنْهُ الْوَتِيْنَ 69|46

اور پھر ہم اس کی رگِ حیات کاٹ دیتے۔

فَمَا مِنْكُمْ مِّنْ اَحَدٍ عَنْهُ حٰجِزِيْنَ 69|47

پھر تم میں سے کوئی بھی ہمیں اس سے روکنے والا نہ ہوتا۔

وَ اِنَّهٗ لَتَذْكِرَةٌ لِّلْمُتَّقِيْنَ 69|48

بےشک یہ(قرآن) پرہیزگاروں کیلئے ایک نصیحت ہے۔

وَ اِنَّا لَنَعْلَمُ اَنَّ مِنْكُمْ مُّكَذِّبِيْنَ 69|49

اور ہم خوب جانتے ہیں کہ تم میں سے کچھ لوگ (اس کے) جھٹلانے والے ہیں۔

وَ اِنَّهٗ لَحَسْرَةٌ عَلَى الْكٰفِرِيْنَ 69|50

اور یہ کافروں کیلئے با عثِ حسرت ہے۔

وَ اِنَّهٗ لَحَقُّ الْيَقِيْنِ 69|51

اور بےشک وہ یقینی حق ہے۔

فَسَبِّحْ بِاسْمِ رَبِّكَ الْعَظِيْمِ 69|52

پس آپ(ص) اپنے عظمت والے پروردگار کے نام کی تسبیح کریں۔