تَبٰرَكَ الَّذِيْ (29)

سورۃ القیامہ (75)

(21-30)

وَ تَذَرُوْنَ الْاٰخِرَةَؕ 75|21

اور آخرت (دیر سے آنے والی) کو چھوڑتے ہو۔

وُجُوْهٌ يَّوْمَىِٕذٍ نَّاضِرَةٌۙ 75|22

اس دن کچھ چہرے تر و تازہ ہوں گے۔

اِلٰى رَبِّهَا نَاظِرَةٌۚ 75|23

اپنے پروردگار کی نعمت (و رحمت) کو دیکھ رہے ہوں گے۔

وَ وُجُوْهٌ يَّوْمَىِٕذٍۭ بَاسِرَةٌۙ 75|24

اور کئی چہرے اس دن بےرونق ہوں گے۔

تَظُنُّ اَنْ يُّفْعَلَ بِهَا فَاقِرَة 75|25

وہ سمجھ رہے ہوں گے کہ ان کے ساتھ کمر توڑ دینے والا سلوک کیا جائے گا۔

كَلَّاۤ اِذَا بَلَغَتِ التَّرَاقِيَۙ 75|26

ہرگز نہیں جب جان (کھینچ کر) حلق تک پہنچ جائے گی۔

وَ قِيْلَ مَنْ١ٚ رَاقٍۙ 75|27

اور کہاجائے گا کہ اب کون ہے جھاڑ پھونک کرنے والا؟

وَّ ظَنَّ اَنَّهُ الْفِرَاقُۙ 75|28

اور وہ سمجھ لے گا کہ اب (دنیا سے) جدائی کا وقت ہے۔

وَ الْتَفَّتِ السَّاقُ بِالسَّاقِۙ 75|29

اور پنڈلی سے پنڈلی لپٹ جائے گی۔

اِلٰى رَبِّكَ يَوْمَىِٕذِ ا۟لْمَسَاقُ٢ 75|30

اس دن تمہارے پروردوگار کی طرف کھینچ کرجانا ہوگا۔