تَبٰرَكَ الَّذِيْ (29)

سورۃ المرسلات (77)

(41-50)

اِنَّ الْمُتَّقِيْنَ فِيْ ظِلٰلٍ وَّ عُيُوْنٍ 77|41

بےشک پرہیزگار لوگ (اس دن) (رحمتِ خدا کے) سایوں میں اور چشموں میں ہوں گے۔

وَّ فَوَاكِهَ مِمَّا يَشْتَهُوْنَؕ 77|42

اور ان پھلوں میں ہوں گے جنہیں وہ چاہیں گے۔

كُلُوْا وَ اشْرَبُوْا هَنِيْٓـًٔۢا بِمَا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَ 77|43

ان سے کہاجائے گا) مزے سے کھاؤ اور پیو اپنے ان اعمال کے صلے میں جو تم (دنیا میں) کرتے رہے ہو۔

اِنَّا كَذٰلِكَ نَجْزِي الْمُحْسِنِيْنَ 77|44

بےشک ہم نیکوکاروں کو اسی طرح جزا دیتے ہیں۔

وَيْلٌ يَّوْمَىِٕذٍ لِّلْمُكَذِّبِيْنَ 77|45

تباہی ہے اس دن کے جھٹلانے والوں کیلئے۔

كُلُوْا وَ تَمَتَّعُوْا قَلِيْلًا اِنَّكُمْ مُّجْرِمُوْنَ 77|46

اے جھٹلانے والو) تم تھوڑے دن (دنیا میں) کھا لو اورفائدہ اٹھا لو (بہرحال) تم لوگ مجرم ہو۔

وَيْلٌ يَّوْمَىِٕذٍ لِّلْمُكَذِّبِيْنَ 77|47

تباہی ہے اس دن کے جھٹلانے والوں کیلئے۔

وَ اِذَا قِيْلَ لَهُمُ ارْكَعُوْا لَا يَرْكَعُوْنَ 77|48

اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ کہ رکوع کرو تو وہ رکوع نہیں کرتے۔

وَيْلٌ يَّوْمَىِٕذٍ لِّلْمُكَذِّبِيْنَ 77|49

تباہی ہے اس دن کے جھٹلانے والوں کے لئے۔

فَبِاَيِّ حَدِيْثٍۭ بَعْدَهٗ يُؤْمِنُوْنَ 77|50

آخر) وہ لوگ اس (قرآن) کے بعد کس کلام پر ایمان لائیں گے؟