اَخْرَجَ مِنْهَا مَآءَهَا وَ مَرْعٰىهَا 79|31
اور اس سے اس کا پانی اور چارہ نکالا۔
وَ الْجِبَالَ اَرْسٰىهَاۙ 79|32
اور پہاڑوں کو اس میں گاڑا۔
مَتَاعًا لَّكُمْ وَ لِاَنْعَامِكُمْؕ 79|33
تمہارے اور تمہارے مو یشیوں کے لئے سامانِ زندگی کے طور پر۔
فَاِذَا جَآءَتِ الطَّآمَّةُ الْكُبْرٰى 79|34
پس جب بڑی آفت (قیامت) آئے گی۔
يَوْمَ يَتَذَكَّرُ الْاِنْسَانُ مَا سَعٰى 79|35
جس دن انسان یاد کرے گا جو کچھ اس نے کیا ہوگا۔
وَ بُرِّزَتِ الْجَحِيْمُ لِمَنْ يَّرٰى 79|36
اور (ہر) دیکھنے والے کیلئے دوزخ ظاہر کر دی جائے گی۔
فَاَمَّا مَنْ طَغٰى 79|37
پس جس شخص نے سرکشی کی ہوگی۔
وَ اٰثَرَ الْحَيٰوةَ الدُّنْيَاۙ 79|38
اور (آخرت پر) دنیٰوی زندگی کو ترجیح دی ہوگی۔
فَاِنَّ الْجَحِيْمَ هِيَ الْمَاْوٰى 79|39
تو اس کا ٹھکانہ دوزخ ہوگا۔
وَ اَمَّا مَنْ خَافَ مَقَامَ رَبِّهٖ وَ نَهَى النَّفْسَ عَنِ الْهَوٰى 79|40
اور جو شخص اپنے پروردگار کی بارگاہ میں حاضری سے ڈرتا رہا ہوگا اور (اپنے) نفس کو (اس کی) خواہش سے روکا ہوگا۔
فَاِنَّ الْجَنَّةَ هِيَ الْمَاْوٰى 79|41
تو اس کا ٹھکانہ جنت ہے۔
يَسْـَٔلُوْنَكَ عَنِ السَّاعَةِ اَيَّانَ مُرْسٰىهَاؕ 79|42
یہ لوگ آپ(ص) سے سوال کرتے ہیں کہ قیامت کب کھڑی (برپا) ہوگی۔
فِيْمَ اَنْتَ مِنْ ذِكْرٰىهَاؕ 79|43
آپ(ص) کا اس کے وقت بتانے سے کیا تعلق؟
اِلٰى رَبِّكَ مُنْتَهٰىهَاؕ 79|44
اس کی انتہا تو بس آپ(ص) کے پروردگار پر ہے۔
اِنَّمَاۤ اَنْتَ مُنْذِرُ مَنْ يَّخْشٰىهَا 79|45
آپ(ص) تو بس ڈرانے والے ہیں اس شخص کو جو اس سے ڈرے۔
كَاَنَّهُمْ يَوْمَ يَرَوْنَهَا لَمْ يَلْبَثُوْۤا اِلَّا عَشِيَّةً اَوْ ضُحٰىهَا 79|46
جس دن یہ لوگ اس (قیامت) کو دیکھیں گے تو (انہیں ایسا محسوس ہوگا کہ) وہ (دنیا میں) نہیں ٹھہرے تھے۔ مگر ایک شام یا اس کی ایک صبح۔