بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
شروع کرتا ہوں) اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے۔
عَبَسَ وَ تَوَلّٰۤىۙ 80|1
ایک شخص نے) تیوری چڑھائی اور منہ پھیر لیا۔
اَنْ جَآءَهُ الْاَعْمٰىؕ 80|2
کہ اس (پیغمبرِ اسلام (ص)) کے پاس ایک نابینا آیا۔
وَ مَا يُدْرِيْكَ لَعَلَّهٗ يَزَّكّٰۤىۙ 80|3
اور تمہیں کیا معلوم شاید وہ پاکیزہ ہو جاتا۔
اَوْ يَذَّكَّرُ فَتَنْفَعَهُ الذِّكْرٰىؕ 80|4
یا نصیحت حاصل کرتا اور نصیحت اسے فائدہ پہنچاتی۔
اَمَّا مَنِ اسْتَغْنٰىۙ 80|5
جوشخص مالدار ہے (یا بےپروائی کرتا ہے)۔
فَاَنْتَ لَهٗ تَصَدّٰىؕ 80|6
تو تم اس کی طرف تو توجہ کرتے ہو۔
وَ مَا عَلَيْكَ اَلَّا يَزَّكّٰىؕ 80|7
حالانکہ تم پر کوئی الزام نہیں اگر وہ پاکیزہ نہیں ہوتا۔
وَ اَمَّا مَنْ جَآءَكَ يَسْعٰىۙ 80|8
اور جو تمہارے پاس دوڑتا ہوا (شوق سے) آتا ہے۔
وَ هُوَ يَخْشٰىۙ 80|9
اور (خدا سے) ڈرتا ہے۔
فَاَنْتَ عَنْهُ تَلَهّٰىۚ 80|10
تو تم اس سے بےرُخی بر تتے ہو۔