ثُمَّ اَمَاتَهٗ فَاَقْبَرَهٗۙ 80|21
پھر اس کو موت دی پھر اسے قبر میں پہنچایا۔
ثُمَّ اِذَا شَآءَ اَنْشَرَهٗؕ 80|22
پھر جب چاہے گا اسے دوبارہ زندہ کر دے گا۔
كَلَّا لَمَّا يَقْضِ مَاۤ اَمَرَهٗؕ 80|23
ہرگز نہیں (بایں ہمہ) اس نے اسے پورا نہ کیا جس کا (خدا نے) اسے حکم دیا تھا۔
فَلْيَنْظُرِ الْاِنْسَانُ اِلٰى طَعَامِهٖۤ 80|24
انسان کو چاہیے کہ وہ اپنی غذا کی طرف دیکھے۔
اَنَّا صَبَبْنَا الْمَآءَ صَبًّاۙ 80|25
ہم نے اچھی طرح خوب پانی برسایا۔
ثُمَّ شَقَقْنَا الْاَرْضَ شَقًّاۙ 80|26
پھر ہم نے زمین کو اچھی طرح شگافتہ کیا۔
فَاَنْۢبَتْنَا فِيْهَا حَبًّاۙ 80|27
پھر ہم نے اس میں غلے۔
وَّ عِنَبًا وَّ قَضْبًاۙ 80|28
اور انگور اور ترکاریاں اگائیں۔
وَّ زَيْتُوْنًا وَّ نَخْلًاۙ 80|29
اور زیتون اور کجھوریں۔
وَّ حَدَآىِٕقَ غُلْبًاۙ 80|30
اور گھنے باغ۔