مُّطَاعٍ ثَمَّ اَمِيْنٍؕ 81|21
وہاں) اس کا حکم مانا جاتا ہے اور پھر وہ امانتدار (بھی) ہے۔
وَ مَا صَاحِبُكُمْ بِمَجْنُوْنٍۚ 81|22
اور تمہارا ساتھی (پیغمبرِ اسلام (ص)) دیوانہ نہیں ہے۔
وَ لَقَدْ رَاٰهُ بِالْاُفُقِ الْمُبِيْنِ 81|23
اور اس (پیغمبر(ص)) نے اس (پیغامبر) کو روشن افق (کنارے) پر دیکھا ہے۔
وَ مَا هُوَ عَلَى الْغَيْبِ بِضَنِيْنٍ 81|24
اور وہ غیب کی باتوں کے معاملہ میں بخیل نہیں ہے۔
وَ مَا هُوَ بِقَوْلِ شَيْطٰنٍ رَّجِيْمٍ 81|25
اور وہ (قرآن) کسی مردود شیطان کا قول نہیں ہے۔
فَاَيْنَ تَذْهَبُوْنَؕ 81|26
تم کدھر جا رہے ہو؟
اِنْ هُوَ اِلَّا ذِكْرٌ لِّلْعٰلَمِيْنَۙ 81|27
وہ نہیں ہے مگر تمام دنیا جہان کے لئے نصیحت۔
لِمَنْ شَآءَ مِنْكُمْ اَنْ يَّسْتَقِيْمَ 81|28
یعنی اس کیلئے جو تم میں سے سیدھی راہ پر چلنا چاہے۔
وَ مَا تَشَآءُوْنَ اِلَّاۤ اَنْ يَّشَآءَ اللّٰهُ رَبُّ الْعٰلَمِيْنَ 81|29
اور تم نہیں چاہتے مگر وہی جو عالمین کا پرورگار چاہتا ہے۔