عَمَّ (30)

سورۃ الانفطار (82)

(1-10)

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

شروع کرتا ہوں) اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے۔

اِذَا السَّمَآءُ انْفَطَرَتْۙ 82|1

اور جب آسمان پھٹ جائے گا۔

وَ اِذَا الْكَوَاكِبُ انْتَثَرَتْۙ 82|2

اور جب ستارے بکھر جائیں گے۔

وَ اِذَا الْبِحَارُ فُجِّرَتْۙ 82|3

اور جب سمندر بہہ پڑیں گے۔

وَ اِذَا الْقُبُوْرُ بُعْثِرَتْۙ 82|4

اور جب قبریں تہ و بالا کر دی جائیں گی۔

عَلِمَتْ نَفْسٌ مَّا قَدَّمَتْ وَ اَخَّرَتْؕ 82|5

تب ہر شخص کو معلوم ہو جائے گا کہ اس نے آگے کیا بھیجا ہے اور پیچھے کیا چھوڑا ہے؟

يٰۤاَيُّهَا الْاِنْسَانُ مَا غَرَّكَ بِرَبِّكَ الْكَرِيْمِۙ 82|6

اے انسان تجھے کس چیز نے اپنے (رحیم و) کریم پروردگار سے دھو کے میں ڈال رکھا ہے؟

الَّذِيْ خَلَقَكَ فَسَوّٰىكَ فَعَدَلَكَ 82|7

جس نے تجھے پیدا کیا پھر (تیرے اعضاء کو) درست بنایا (اور) پھر تجھے متناسب بنایا۔

فِيْۤ اَيِّ صُوْرَةٍ مَّا شَآءَ رَكَّبَكَ 82|8

جس شکل میں چاہا تجھے ترتیب دے دیا۔

كَلَّا بَلْ تُكَذِّبُوْنَ بِالدِّيْنِۙ 82|9

ہرگز نہیں! بلکہ (اصل حقیقت یہ ہے کہ) تم جزا و سزا (کے دن) کو جھٹلاتے ہو۔

وَ اِنَّ عَلَيْكُمْ لَحٰفِظِيْنَۙ 82|10

حالانکہ تم پر نگران (ملائکہ) مقرر ہیں۔