كِرَامًا كَاتِبِيْنَۙ 82|11
معزز لکھنے والے۔
يَعْلَمُوْنَ مَا تَفْعَلُوْنَ 82|12
وہ جانتے ہیں جو کچھ تم کرتے ہو۔
اِنَّ الْاَبْرَارَ لَفِيْ نَعِيْمٍۚ 82|13
بےشک نیکوکار لوگ عیش و آرام میں ہوں گے۔
وَ اِنَّ الْفُجَّارَ لَفِيْ جَحِيْمٍ 82|14
اور بدکار لوگ دوزخ میں ہوں گے۔
يَّصْلَوْنَهَا يَوْمَ الدِّيْنِ 82|15
وہ جزا (سزا) والے دن اس میں داخل ہوں گے۔
وَ مَا هُمْ عَنْهَا بِغَآىِٕبِيْنَؕ 82|16
اور وہ اس سے اوجھل نہیں ہوں گے۔
وَ مَاۤ اَدْرٰىكَ مَا يَوْمُ الدِّيْنِ 82|17
تمہیں کیا معلوم کہ وہ جزا و سزا کا دن کیا ہے؟
ثُمَّ مَاۤ اَدْرٰىكَ مَا يَوْمُ الدِّيْنِ 82|18
پھر سنو) تمہیں کیا معلوم کہ جزا (و سزا) والا دن کیا ہے؟
يَوْمَ لَا تَمْلِكُ نَفْسٌ لِّنَفْسٍ شَيْـًٔا١ؕ وَ الْاَمْرُ يَوْمَىِٕذٍ لِّلّٰهِ 82|19
جس دن کوئی کسی دوسرے کے کام نہ آسکے گا اور اس دن معاملہ (اختیار) اللہ ہی کے قبضۂ قدرت میں ہوگا۔