عَمَّ (30)

سورۃ الانشقاق (84)

(11-25)

فَسَوْفَ يَدْعُوْا ثُبُوْرًاۙ 84|11

تو وہ موت (اور تباہی) کو پکارے گا۔

وَّ يَصْلٰى سَعِيْرًاؕ 84|12

اور (دوزخ کی) بھڑکتی ہوئی آگ میں داخل ہوگا۔

اِنَّهٗ كَانَ فِيْۤ اَهْلِهٖ مَسْرُوْرًا 84|13

یہ شخص (دنیا میں) اپنے لوگوں میں خوش خوش رہتا تھا۔

اِنَّهٗ ظَنَّ اَنْ لَّنْ يَّحُوْرَۚۛ 84|14

اس کا خیال تھا کہ وہ کبھی (اپنے خدا کے پاس) لوٹ کر نہیں جائے گا۔

بَلٰۤى١ۛۚ اِنَّ رَبَّهٗ كَانَ بِهٖ بَصِيْرًا 84|15

کیوں نہیں! بےشک اس کا پروردگار اسے خوب دیکھ رہا تھا۔

فَلَاۤ اُقْسِمُ بِالشَّفَقِۙ 84|16

پس نہیں! میں قَسم کھاتا ہوں شفق کی۔

وَ الَّيْلِ وَ مَا وَسَقَۙ 84|17

اور رات کی اور ان چیزوں کی (قَسم کھاتا ہوں) جن کو وہ (رات) سمیٹ لیتی ہے۔

وَ الْقَمَرِ اِذَا اتَّسَقَۙ 84|18

اور چاند کی (قَسم کھاتا ہوں) جب وہ پورا ہو جائے۔

لَتَرْكَبُنَّ طَبَقًا عَنْ طَبَقٍؕ 84|19

تمہیں یونہی (تدریجاً) زینہ بہ زینہ چڑھنا ہے (اور ایک ایک منزل طے کرنی ہے)۔

فَمَا لَهُمْ لَا يُؤْمِنُوْنَۙ 84|20

تو انہیں کیا ہوگیا ہے کہ ایمان نہیں لاتے؟

وَ اِذَا قُرِئَ عَلَيْهِمُ الْقُرْاٰنُ لَا يَسْجُدُوْن ۩ 84|21

اور جب ان کے سامنے قرآن پڑھا جاتا ہے تویہ سجدہ نہیں کرتے؟

بَلِ الَّذِيْنَ كَفَرُوْا يُكَذِّبُوْنَ 84|22

بلکہ کافر لوگ تو الٹا (اسے) جھٹلاتے ہیں۔

وَ اللّٰهُ اَعْلَمُ بِمَا يُوْعُوْنَ 84|23

اور اللہ بہتر جانتا ہے جو کچھ وہ (اپنے دلوں میں) جمع کر رہے ہیں۔

فَبَشِّرْهُمْ بِعَذَابٍ اَلِيْمٍۙ 84|24

آپ(ص) انہیں دردناک عذاب کی خبر دے دیجئے۔

اِلَّا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ لَهُمْ اَجْرٌ غَيْرُ مَمْنُوْنٍ 84|25

ہاں البتہ جو لوگ ایمان لائے اور نیک اعمال کئے ان کیلئے کبھی ختم نہ ہو نے والا اجر و ثواب ہے۔