عَمَّ (30)

سورۃ البروج (85)

(1-10)

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

شروع کرتا ہوں) اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے۔

وَ السَّمَآءِ ذَاتِ الْبُرُوْجِۙ 85|1

قَسم ہے بُرجوں (قلعوں) والے آسمان کی۔

وَ الْيَوْمِ الْمَوْعُوْدِۙ 85|2

اور وعدہ کئے گئے دن (قیامت) کی۔

وَ شَاهِدٍ وَّ مَشْهُوْدٍؕ 85|3

اور گواہ کی قَسم اور اس چیز کی جس کی گواہی دی جائے گی۔

قُتِلَ اَصْحٰبُ الْاُخْدُوْدِۙ 85|4

غارت ہوئے خندق والے۔

النَّارِ ذَاتِ الْوَقُوْدِۙ 85|5

جس میں بھڑکتے ہوئے ایندھن والی آگ تھی۔

اِذْ هُمْ عَلَيْهَا قُعُوْدٌۙ 85|6

جب کہ وہ اس (خندق) کے کنارے پر بیٹھے ہوئے تھے۔

وَّ هُمْ عَلٰى مَا يَفْعَلُوْنَ بِالْمُؤْمِنِيْنَ شُهُوْدٌؕ 85|7

اور وہ جو کچھ اہلِ ایمان کے ساتھ کر رہے تھے اس کو دیکھ رہے تھے۔

وَ مَا نَقَمُوْا مِنْهُمْ اِلَّاۤ اَنْ يُّؤْمِنُوْا بِاللّٰهِ الْعَزِيْزِ الْحَمِيْدِۙ 85|8

اورانہوں نے اہلِ ایمان کی کسی چیز کو ناپسند نہیں کیا (اور ان میں کوئی عیب نظر نہیں آیا) سوائے اس کے کہ وہ اللہ پر ایمان لائے جو غالب ہے (اور) سزاوارِ ستائش ہے۔

الَّذِيْ لَهٗ مُلْكُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ١ؕ وَ اللّٰهُ عَلٰى كُلِّ شَيْءٍ شَهِيْد 85|9

وہ جس کی آسمانوں اور زمین میں بادشاہی ہے اور ہر چیز پر گواہ ہے۔

اِنَّ الَّذِيْنَ فَتَنُوا الْمُؤْمِنِيْنَ وَ الْمُؤْمِنٰتِ ثُمَّ لَمْ يَتُوْبُوْا فَلَهُمْ عَذَابُ جَهَنَّمَ وَ لَهُمْ عَذَابُ الْحَرِيْقِؕ 85|10

جن لوگوں نے مؤمن مردوں اور مؤمن عورتوں پر ظلم و ستم کیا اور پھر توبہ بھی نہ کی تو ان کیلئے جہنم کا عذاب ہے اور آگ سے جلنے کی سزا ہے۔