وَ يَتَجَنَّبُهَا الْاَشْقَىۙ 87|11
اور جو بدبخت ہے وہ اس سے گریز کرے گا۔
الَّذِيْ يَصْلَى النَّارَ الْكُبْرٰى 87|12
جو بڑی آگ میں داخل ہوگا۔
ثُمَّ لَا يَمُوْتُ فِيْهَا وَ لَا يَحْيٰى ؕ 87|13
پھر وہ اس میں نہ مرے گا نہ جئے گا۔
قَدْ اَفْلَحَ مَنْ تَزَكّٰى 87|14
وہ شخص فائز المرام ہوا جس نے اپنے آپ کو (بداعتقادی و بدعملی سے) پاک کیا۔
وَ ذَكَرَ اسْمَ رَبِّهٖ فَصَلّٰىؕ 87|15
اور اپنے پروردگار کا نام یاد کیا اور نماز پڑھی۔
بَلْ تُؤْثِرُوْنَ الْحَيٰوةَ الدُّنْيَا 87|16
مگر تم لوگ دنیا کی زندگی کو (آخرت پر) ترجیح دیتے ہو۔
وَ الْاٰخِرَةُ خَيْرٌ وَّ اَبْقٰى 87|17
حالانکہ آخرت بہتر ہے اور پائیدار ہے۔
اِنَّ هٰذَا لَفِي الصُّحُفِ الْاُوْلٰى 87|18
یقیناً یہ بات پہلے صحیفوں میں بھی ہے۔
صُحُفِ اِبْرٰهِيْمَ وَ مُوْسٰى 87|19
یعنی ابراہیم(ع) اور موسیٰ(ع) کے صحیفوں میں۔