بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
شروع کرتا ہوں) اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے۔
سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الْاَعْلَىۙ 87|1
اے نبی(ص)) اپنے بلند و برتر پروردگار کے نام کی تسبیح کیجئے۔
الَّذِيْ خَلَقَ فَسَوّٰىۙ 87|2
جس نے (ہر چیزکو) پیدا کیا پھر درست کیا (تناسب قائم کیا)۔
وَ الَّذِيْ قَدَّرَ فَهَدٰى 87|3
جس نے تقدیر مقرر کی (ہر چیز کا اندازہ مقرر کیا) اور (سیدھی) راہ دکھائی۔
وَ الَّذِيْۤ اَخْرَجَ الْمَرْعٰىۙ 87|4
اس نے (جانوروں کیلئے) زمین سے چارہ نکالا۔
فَجَعَلَهٗ غُثَآءً اَحْوٰىؕ 87|5
پھر اسے (خشک کرکے) سیاہی مائل کوڑا بنا دیا۔
سَنُقْرِئُكَ فَلَا تَنْسٰۤىۙ 87|6
ہم آپ(ص) کو (ایسا) پڑھائیں گے کہ پھر آپ(ص) نہیں بھولیں گے۔
اِلَّا مَا شَآءَ اللّٰهُ١ؕ اِنَّهٗ يَعْلَمُ الْجَهْرَ وَ مَا يَخْفٰىؕ 87|7
مگر جو اللہ چاہے (بھلا دے) بےشک وہ ظاہر کو بھی جانتا ہے اور اس کو بھی جو چھپا ہوا ہے۔
وَ نُيَسِّرُكَ لِلْيُسْرٰى 87|8
اور ہم آپ(ص) کو آسان (شریعت) کی سہولت دیں گے۔
فَذَكِّرْ اِنْ نَّفَعَتِ الذِّكْرٰى 87|9
پس آپ(ص) نصیحت کیجئے اگر نصیحت کچھ فائدہ پہنچائے۔
سَيَذَّكَّرُ مَنْ يَّخْشٰى 87|10
وہ شخص نصیحت قبول کرے گا جو (خدا و آخرت سے) ڈرتا ہوگا۔