وَ مَا يُغْنِيْ عَنْهُ مَالُهٗۤ اِذَا تَرَدّٰىؕ 92|11
اور اس کا مال اسے کوئی فائدہ نہ دے گا جب وہ (ہلاکت کے) گڑھے میں گرے گا۔
اِنَّ عَلَيْنَا لَلْهُدٰى 92|12
بےشک راہ دکھانا ہمارے ذمہ ہے۔
وَ اِنَّ لَنَا لَلْاٰخِرَةَ وَ الْاُوْلٰى 92|13
اور بےشک آخرت اور دنیا ہمارے ہی قبضہ میں ہیں۔
فَاَنْذَرْتُكُمْ نَارًا تَلَظّٰىۚ 92|14
سو میں نے تمہیں بھڑکتی ہوئی آگ سے ڈرایا ہے۔
لَا يَصْلٰىهَاۤ اِلَّا الْاَشْقَىۙ 92|15
اس میں وہ داخل ہوگا(اور جلے گا) جو بڑا بدبخت ہوگا۔
الَّذِيْ كَذَّبَ وَ تَوَلّٰىؕ 92|16
جس نے جھٹلایا اور رُوگردانی کی۔
وَ سَيُجَنَّبُهَا الْاَتْقَىۙ 92|17
اور جو بڑا پرہیزگار ہوگا وہ اس سے دور رکھا جائے گا۔
الَّذِيْ يُؤْتِيْ مَالَهٗ يَتَزَكّٰى 92|18
جو پاکیزگی حاصل کرنے کیلئے اپنا مال دیتا ہے۔
وَ مَا لِاَحَدٍ عِنْدَهٗ مِنْ نِّعْمَةٍ تُجْزٰۤىۙ 92|19
اور اس پر کسی کا کوئی احسان نہیں ہے جس کا بدلہ دیا جائے۔
اِلَّا ابْتِغَآءَ وَجْهِ رَبِّهِ الْاَعْلٰى 92|20
بلکہ وہ تو صرف اپنے بالا و برتر پروردگار کی خوشنودی چاہتا ہے۔
وَ لَسَوْفَ يَرْضٰى 92|21
اور عنقریب وہ اس سے ضرور خوش ہوجائے گا۔