عَمَّ (30)

سورۃ اللیل (92)

(1-10)

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

شروع کرتا ہوں) اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے۔

وَ الَّيْلِ اِذَا يَغْشٰى 92|1

قَسم ہے رات کی جب کہ وہ (دن کو) ڈھانپ لے۔

وَ النَّهَارِ اِذَا تَجَلّٰ 92|2

اور قَسم ہے دن کی جب کہ وہ روشن ہو جائے۔

وَ مَا خَلَقَ الذَّكَرَ وَ الْاُنْثٰۤىۙ 92|3

اور اس ذات کی قَسم جس نے نر اور مادہ کو پیدا کیا۔

اِنَّ سَعْيَكُمْ لَشَتّٰىؕ 92|4

یقیناً تمہاری کوششیں مختلف قِسم کی ہیں۔

فَاَمَّا مَنْ اَعْطٰى وَ اتَّقٰىۙ 92|5

تو جس نے (راہِ خدا میں) مال دیا اور پرہیزگاری اختیار کی۔

وَ صَدَّقَ بِالْحُسْنٰى ۙ 92|6

اور اچھی بات (اسلام) کی تصدیق کی۔

فَسَنُيَسِّرُهٗ لِلْيُسْرٰى 92|7

تو ہم اسے آسان راستہ کیلئے سہو لت دیں گے۔

وَ اَمَّا مَنْۢ بَخِلَ وَ اسْتَغْنٰىۙ 92|8

اور جس نے بُخل کیا اور (خدا سے) بےپرواہی کی۔

وَ كَذَّبَ بِالْحُسْنٰى 92|9

اور اچھی بات کو جھٹلایا۔

فَسَنُيَسِّرُهٗ لِلْعُسْرٰى 92|10

تو ہم اسے سخت راستے کی سہولت دیں گے۔