بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
شروع کرتا ہوں) اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے۔
اِقْرَاْ بِاسْمِ رَبِّكَ الَّذِيْ خَلَقَ 96|1
اے رسول(ص)) اپنے پروردگار کے نام سے پڑھیے جس نے (سب کائنات کو) پیدا کیا۔
خَلَقَ الْاِنْسَانَ مِنْ عَلَقٍۚ 96|2
بالخصوص) انسان کو جمے ہوئے خون کے ایک لوتھڑے سے پیدا کیا۔
اِقْرَاْ وَ رَبُّكَ الْاَكْرَمُۙ 96|3
پڑھئیے! اور آپ کا پروردگار بڑا کریم ہے۔
الَّذِيْ عَلَّمَ بِالْقَلَمِۙ 96|4
جس نے قَلم کے ذریعہ سے علم سکھایا۔
عَلَّمَ الْاِنْسَانَ مَا لَمْ يَعْلَمْ 96|5
اور انسان کو وہ کچھ پڑھایا جو وہ نہیں جانتا تھا۔
كَلَّاۤ اِنَّ الْاِنْسَانَ لَيَطْغٰۤىۙ 96|6
ہرگز نہیں! انسان (اس وقت) سرکشی کرنے لگتا ہے۔
اَنْ رَّاٰهُ اسْتَغْنٰىؕ 96|7
جب وہ سمجھتا ہے کہ وہ (غنی) بےنیاز ہے۔
اِنَّ اِلٰى رَبِّكَ الرُّجْعٰىؕ 96|8
بےشک آپ(ص) کے پروردگار کی طرف ہی (سب کی) بازگشت ہے۔
اَرَءَيْتَ الَّذِيْ يَنْهٰىۙ 96|9
کیا آپ(ص) نے اس شخص کو دیکھا ہے جو منع کرتا ہے۔
عَبْدًا اِذَا صَلّٰى 96|10
ایک بندہ (خاص) کو جب وہ نماز پڑھتا ہے۔