عَمَّ (30)

سورۃ القدر (97)

(1-5)

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

شروع کرتا ہوں) اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے۔

اِنَّاۤ اَنْزَلْنٰهُ فِيْ لَيْلَةِ الْقَدْرِۚۖ 97|1

بےشک ہم نے اس (قرآن) کوشبِ قدر میں نازل کیا۔

وَ مَاۤ اَدْرٰىكَ مَا لَيْلَةُ الْقَدْرِ 97|2

اور آپ کو کیا معلوم کہ شب قدر کیا ہے؟

لَيْلَةُ الْقَدْرِ١ۙ۬ خَيْرٌ مِّنْ اَلْفِ شَهْرٍؕؔ 97|3

شبِ قدر ہزار مہینوں سے بہتر ہے۔

تَنَزَّلُ الْمَلٰٓىِٕكَةُ وَ الرُّوْحُ فِيْهَا بِاِذْنِ رَبِّهِمْ١ۚ مِنْ كُلِّ اَمْرٍۙۛ 97|4

اس میں فرشتے اور روح اپنے پروردگار کی اجازت سے (سال بھر کی) ہر بات کا حکم لے کر اترتے ہیں۔

سَلٰمٌ١ۛ۫ هِيَ حَتّٰى مَطْلَعِ الْفَجْرِ 97|5

وہ (رات) سراسر سلامتی ہے طلوعِ صبح تک۔